سید ماجدشمیم ایڈوکیٹ مرحوم کے فرزند سید عقیل احمد نے کرناٹک اسٹیٹ بارکونسل اور بیدر ضلع باراسوسی ایشن میں اپنانام رجسٹرڈکروایا

0
Post Ad

بیدر۔ 18/جون(محمدیوسف رحیم بیدری) قانون سے دلچسپی رکھنے والوں اور ضلع کے معروف قانون دان جناب سید عبدالماجدشمیم ایڈوکیٹ کے جاننے والوں میں یہ خبرمسرت کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ مرحوم سید ماجد شمیم ایڈوکیٹ کے سب سے چھوٹے فرزند جناب سید عقیل احمد M.Lib, LLB نے اپنانام کرناٹک اسٹیٹ بارکونسل بنگلور اور ضلع باراسوسی ایشن بیدر میں رجسٹرڈکروایاہے۔ KAR/1436/2024اور Reg.No.2057/2024ان کا رجسٹریشن نمبر ہے۔ رجسٹریشن کی مسرت میں ہائی اسکول کے ان کے ساتھی جناب محمد ایوب علی نیڈس مینس ویر اورصحافی وشاعر جناب محمدیوسف رحیم بیدری کے علاوہ پیشہ ء وکالت سے وابستہ جناب عمران خان اور کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کے ضلع نائب صدر جناب محمد نعیم الدین چابکسوار، جناب محمد ابرارالدین نے آج 18/جون منگل کو سید عقیل احمدM.Lib,LLB کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔ شیرینی کی تقسیم عمل میں آ ئی۔قانونی رہنمائی کے خواہشمندافراد اور عوام جناب سیدعقیل احمد M.Lib,LLB سے 9448579661 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!