دھارواڈ میں تنہا جزیرے کی رسم اجراء

0
Post Ad

دھارواڑ : انجمن ترقی اْردو ہند شاخ دھاروڑ کے زیر اہتمام انجمن ہال دھارواڑ میں معروف شاعرہ و ادیبہ ڈاکٹر مہر افروز صاحبہ دھارواڈ کی لکھی کتاب تنہا جزیرے کی رسم اجراء بدست مہمان خصوصی صدر انجمن اسلام محمد اسماعیل تا مٹگار عمل میں ائی ۔ کرناٹکا اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین و صدرانجمن ترقی اْردو ہند شاخ دھاروڑ ڈاکٹر ناظم سرگروہ جلسہ کی صدارت کی جبکہ بطور اعزازی مہمان حیدر علی باغبان چیئرمین وقف بورڈ گلبرگہ، مبین احمد زخم مدیر سہ ماہی رسالہ چراغ نور یادگیر، بشیر خان جاگیردار نائب صدر انجمن اسلام، محمد شفیع کلی منی، محمد رفیق شیرہٹی خزانچی انجمنِ اسلام شرکت کی۔ محمد اسماعیل تامٹگار صدر انجمن اسلام دھارواڑ کہ بدست کتاب تنہا جزیر کی اجرا ء عمل میں ائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے ضلع دھارواڈ میں جو کچھ ہم سے ہو سکتا ہے وہ کرنے کے لیے ہم تیار ہیں اردو زبان کو گھر گھر پہنچانے کے لیے دبا وہ شعراء اور دانشوران کا ساتھ اگر مل جائے تو یقینا ہم اپنی مادری زبان کو گھر گھر پہنچانے میں کامیاب ہوں گے۔ مجھے اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے اردو زبان کے لیے انجمن اسلام ہمیشہ آپ کے مشورے اور تعاون سے شہر میں ادبی پروگرام کو منعقد کرتے ہوئے فخر محسوس کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بچپن ہی سے اردو زبان سے کافی لگاؤ ہے میں نے عربی کے ساتھ ساتھ اردو زبان بھی پڑھی ہے حالانکہ میری تعلیم انگریزی زبان میں ہوئی ہے لیکن اردو زبان کی جو مٹھاس ہے وہ کسی اور زبان میں نہیں ملتی۔ معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر یاسین راہی بلگام نے تنہا جزیرے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مہر افروز صاحبہ ایک کامیاب شاعرہ کے ساتھ ساتھ ایک پختہ اور سنجیدہ ادیبہ بھی ہیں انہوں نے اپنی نئی کتاب تنہا جزیرے سے جو علمی ادبی تحقیقی مضامین پر مشتمل ہے اپنی فنی صلاحیتوں کو ثابت کر دیا ہے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ مہر افروز کا تعلق ریاست کرناٹک سے ہے۔ کرناٹکا اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین و صدرانجمن ترقی اْردو ہند شاخ دھاروڑ ڈاکٹر ناظم سرگروہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر مہر افروز کی تازہ تصانیف تنہا جزیرے ایک نایاب کتاب ہے ڈاکٹر ماہر افروز نے اس کتاب میں زمینی سطح سے جڑے قلمکاروں پر بہت خوب لکھا ہے بالخصوص انہوں نے ریاست کرناٹک کے قلم کاروں پر مضامین لکھ کر ایک ادیبہ ہونے کا فرض ادا کیا ہے۔عبدلرشید شاد نے اس اجلاس کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!