دُنیا کا مشکل کام انسانوں کو سدھارنا اور سیدھے راستے پر لانا، بسوا کلیان میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم الشان جلسہ سے علماء کرام کا خطاب

0
Post Ad

بسوا کلیان:( نامہ نگار)کرناٹک ٹیکنو کریٹ ایسوسیشن کی طرف سے بسوا کلیان کے کرناٹک آٹو نگر میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم الشان جلسہ ہر سال کی طرح امسال بھی منعقد ہوا ۔اس موقع پر حافظ میر فرخندہ علی صاحب کی قرآت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا، مولانا سلیم الدّین صاحب امام و خطیب نے اُسوہ حسنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرخطاب فرمایا اور مولانا محمد نصیر الدین جناب مہمان خصوصی کی حیثیت صدارتی خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ دُنیا کا سب سے مشکل ترین کام انسانوں کو سدھارنا اور سیدھے راستے پر لانا ہے، اللہ تعالیٰ نے دُنیا زمین کے حصّے اپنے نمائندے خلیفہ اور رسولوں کو بھیجا تاکہ اِنسانوں کو سیدھی راہ پر لانے کی کوشش کرتے رہیں۔ مولانا نے مزید کہاکہ عظمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشن گوئیاں دیگر مذہبی کتابوں سے ثابت ہوئی ہیں ۔اور اُسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمام اِنسانوں کے لئے عمل کا بہترین نمونہ ہیں جس سے بہترین سماج، خوش حال معاشرہ اور پرسکون خاندان کی تعمیر و تزئین ہوسکتی ہے ، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسہ کی کامیاب انعقاد کے لئے آٹو نگر کے کاروباری افراد کا بہت بڑا رول رہا ہے اس موقع پر کھانے کا نظم بھی کیا گیا, اِس موقع پر سیرت کے جلسہ میں کانگریس قائد شری وجے سنگھ سابق ایم ایل سی نے بھی خطاب فرمائیں ۔میر احمد علی منشی،مخدوم محی الدین صاحب، مظہر آصف نواز بھائی،خلیل احمد صدر آٹو نگر،اسمٰعیل صاحب،داؤد میاں، جمیل ماموں، اکرام الدّین چابکسوار،قیام الدّین،کے علاوہ دیگر معزز حضرات موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!