ہندوستان میں شان رسالت میں گستاخی پر روک لگانے عالمی دباؤ کی ضرورت، محمدی سیرت کمیٹی گلبرگہ جنوب کے مذمتی اجلاس میں مسلم غیر مسلم دانشوروں کا خطاب

0
Post Ad

گلبرگہ : سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست صدر محمدی سیرت کمیٹی گلبرگہ جنوب نے ہندوستان میں شان رسالت میں گستاخیوں کے سلسلہ پر روک لگانے کیلئے عالمی دباؤ پیدا کرنے پر زور دیا ہے وہ کل رات 8 بجے نیا سویرا سنگھٹن گلبرگہ کے دفتر آئی کان کامپلکس مصباح چوک ایم ایس کے ملز گلبرگہ کے میٹنگ ہال میں محمدی سیرت کمیٹی گلبرگہ جنوب کے زیر اہتمام منعقدہ مذمتی اجلاس میں صدارتی خطاب کررہے تھے شان رسالت میں ملعون یتی نرسنگھا نند سرسوتی کی گستاخی کیخلاف مذمتی اجلاس منعقد کیا گیا تھا عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ نپور شرما سے نرسنگھا نند تک شان رسالت میں گستاخی کرنے کے واقعات بار بار پیش آرہے ہیں جس کے نتیجہ میں مسلمانوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ شان رسالت میں گستاخی مذہبی یا نظریاتی بنیاد پر نہیں ہورہی ہے بلکہ انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے مقصد سے شان رسالت میں گستاخیاں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں ملک میں انتخابات حکومتوں اور پارٹیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر نہیں ہورہے ہیں بلکہ مذہبی منافرت پھیلاکر انتخابات میں کامیابی حاصل کی جارہی ہے آور اس سلسلہ میں وزیراعظم کے وقار کا بھی لحاظ نہیں رکھا جارہا ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے اس سیاسی رحجان کو نہایت تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اس طرح کے سیاسی رحجان کی پرزور مخالفت کرنا چاہیئے ابتدا میں اجلاس کی کارروائی کا آغاز قرات و نعت سے ہوا مودین پٹیل انبی جنرل سیکریٹری محمدی سیرت کمیٹی گلبرگہ جنوب نے یتی نرسنگھا نند سرسوتی کی شان رسالت میں گستاخی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہبی رہنما کی توہین کو ہرگز برداشت نہیں کیا جانا چاہیئے انہوں نے نرسنگھا نند کی شان رسالت میں گستاخی کی مختلف مذہبی سربراہوں کی جانب سے مذمت کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھے سماج کی علامت ہے مودین پٹیل انبی نے مزید کہا کہ جب بھی کسی مذہبی رہنما کی توہین کی جسارت کی جائے تو اس کی تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مذمت کرنا چاہیئے یہ ایک تہذیب یافتہ سماج کی ذمہ داری ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام مذہبی رہنماؤں کا یکساں احترام ہونا چاہیئے محمد خالد احمد سماجی جہدکار نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کیخلاف مسلسل کی جارہی زہر افشانی پر روک لگانے کی ضرورت ہے انہوں نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ حکومتوں کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور مسائل پر سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ایک منظم سازش کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے محمد خالد احمد نے یتی نرسنگھا نند سرسوتی کی جانب سے شان رسالت میں کی گئی گستاخی کی پرزور مذمت کی بابا فخرالدین نے کہا کہ مسلمانوں کی دل آزاری کیلئے بار بار شان رسالت میں گستاخیاں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آپس میں میل ملاپ رکھنا چاہیئے اور مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کرنا چاہیئے حیدر علی باغبان نائب چیرمین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ نے کہا کہ اسلام میں دوسرے مذاہب پر نکتہ چینی کرنے سے سخت منع کیا گیا ہے اسی طرح دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کو اسلام اور پیغمبر اسلام کا احترام کرنا چاہیئے انہوں نے شان رسالت میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا صمد پٹیل محبوب ماشال اور بشیر پٹیل نے اپنے جذبات کا اظہار کیا غیر مسلم برادران نے بھی مذمتی اجلاس میں شرکت کی روہت کمار سوشیل ورکر کنیا پجاری ، ناگراج ، نے پیغمبر اسلام کی شان میں یتی نرسنگھا نند اور رام گری مہاراج کی گستاخی پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اس حرکت کو دانستہ اور ہندو تہذیب کیخلاف بتایا آخر میں مودین پٹیل انبی نے قرارداد مذمت پیش کی جسے اجلاس کے مسلم و غیر مسلم شرکاء نے اتفاق رائے سے منظور کیا قرارداد میں مذہبی رہنماؤں کی توہین کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے اور سخت سزا مقرر کرنے کی پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کرنے کا مطالبہ کیا گیا محمد ساجد پٹیل سوشیل ورکر کے شکریہ پر اجلاس اختتام پذیر ہوا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!