بسوا کلیان میں پولیس اہلکاروں نے ہیلمٹ بیداری مہم منائی

0
Post Ad

بسواکلیان (نامہ نگار) سڑک حادثات کو دیکھتے ہوئے جان کی حفاظت کے لئے ,بسواکلیان میں محکمئہ پولیس کی جانب سے ہیلمیٹ بیداری مہم کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر جنرل پولیس اور ٹرافک پولیس کے اشتراک سے عوام کو ہیلمیٹ پہن کر اپنی جانوں کے تحفظ کی تلقین کی گئی۔ بسویشور سرکل, امبیڈکر چوک, بس اسٹینڈ, سے ہوتے قلعہ, تا گاندھی چوک پولیس اہلکاروں نے ہیلمیٹ پہن ریالی نکالی اور اس سلوگن Wear Helmet, Save Life کے تحت عوام میں شعور بیدار کیا گیا۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر علی صاحیب, پی ایس آئی امریش سر اور ٹرافک پی ایس آئی سورنا میڈم کے علاوہ محکمئہ پولیس اور ٹرافک پولیس نے ہیلمیٹ پہن کر عوام کو ہیلمیٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!