وزڈم کالج بیدر کے NEET 2024کے شاندار نتائج

0
Post Ad

بیدر۔ 5/ جون (پریس ریلیز)یس مدار پرنسپال وزڈم پی یو کالج آف سائنس بیدر کی پریس ریلیز کے مطابق NEET-2024 کے ریکارڈ نتائج آئے۔ 4طلباء 600سے زائد نشانات حاصل کیے ہیں۔طلباء پرویز اختر ولد محمد اسحاق احمد نے 667نشانات، محمد سمیر ولد محمد سلام پاشاہ 655 نشانات، طالبہ شگفتہ ماہین بنت عبد السمیع 625نشانات اور طالبہ عافیہ تسکین بنت محمد مدار 621نشانات حاصل کر کے شاندار مظاہرہ کیا۔ طالبعلم محمد اسماعیل ولد محمد عقیل نے 527اور طالبہ شاہانہ فردوس بنت محمد رئیس نے بھی 527نشانات حاصل کیے ہیں۔ 100%طلباء نیٹ اگزام کالیفی ہوئے ہیں۔ توقع ہے کہ آرٹیکل 371اور دیگر تحفظات کی سہولت حاصل کرتے ہوئے 10سے زائد طلباء کو M.B.B.Sمیں مفت(Free) داخلہ اور 20سے زائد طلباء کو B.D.S,B.A.M.S, B.H.M.S, B.U.M.S, میں مفت داخلہ ریاست کے مختلف میڈیکل کالجس میں ملنے کی قوی توقع ہے۔ آج کامیاب طلباء کی کالج میں تہنیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلباء اور اولیاء طلباء نے انتظامیہ اور اسٹاف کی بہترین منصوبہ بندی اور سخت محنت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محمد آصف الدین چیر مین، محمد صلاح الدین فرحان سکریٹری، بشریٰ جمال مینجنگ ٹرسٹی اور نیٹ کوچنگ کی خصوصی ٹیم سینئر لکچررس غوث سر(زولوجی)، علی خان سر(فزکس)، موہن ریڈی(کمسٹری)اور عبد القدوس(بوٹنی)،سلیم سر اور سید علی سر و دیگر اسٹاف نے کامیاب طلباء و اولیاء طلباء کو مبارک باد دی۔ نیٹ رپیٹر (NEET Repeater Batch) کے کلاسس کا آغاز 11جون 2024ءسے ہو رہا ہے۔ جس میں داخلے جاری ہیں۔ خواہش مند طلباء سید علی سر سے 9113018911پر ربط کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!