ذکری اُردو اسکول بسواکلیان میں یوگا ڈے

0
Post Ad

بسواکلیان: (نامہ نگار) بسواکلیان کے ذکری اردو ہائیر پرائمری و ہائی اسکول میں آج 21 جون 2024 جمعہ کو صبح کی ساعتوں میں ” نیشنل یوگا ڈے “ منایا گیا۔ اس موقع پر ذکری گرلز پی یو کالج کے پرنسپل حافظ سید محمد کلیم اللہ صاحب ، جناب اولیاء پاشاہ صاحب،محترمہ وسیم صاحبہ ہیڈ مسٹریس ہائیر پرائمری اسکول نے طلبہ و طالبات کے ساتھ یوگا ڈے, میں حصہ لیا۔ یاد رہے کہ اسکول ہذا میں قومی تہواروں اور یادگار ایام کے موقعوں کو بہت ہی اہتمام سے منایا جاتا ہے۔ آج حکومت کے احکامات کے مطابق یوگا ڈےمنایا گیاہے اس موقع پر طلبہ و طالبات کے ہمراہ دیگر اسکولی اساتذہ موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!