اقراء اي لرننگ اکیڈمی کا آنلائن اسماء حسنی کورس

0
Post Ad

بیدر : اقراء ای لرننگ اکیڈمی کی جانب سے یکم جولائی 2023 سے 30 روزہ آن لائن اسماء الحسنٰی کورس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہیکہ اللہ تعالیٰ کے 99 نام ہیں جس نے انہیں شمار کیا (یاد رکھا) جنت میں جائیگا۔ (سنن ترمذی)
اس کورس میں اللہ تعالیٰ کے 99 اسمائے حسنیٰ کی اہمیت و فضیلت کے ساتھ ساتھ معنی و مفہوم سے بھی واقف کروایا جائیگا اور ان کی یاد دہانی بھی دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعہ کرائی جائیگی۔
امام ابن قیم رحمہ اللہ کا بیان ہیکہ اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات پر ایمان لانا اور ان کا علم حاصل کرنا نیز ان سے دل لگانا دراصل فلاح تک پہنچانے والا راستہ اور صراط مستقیم ہے ۔ اس کورس میں اسمائے حسنیٰ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو حاصل ہونگی۔ کورس نہایت آسان طریقہ پر ڈیزائن کیا گیا یے۔ واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہر عمر کے افراد اس کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ کورس بالکل مفت ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 جون مقرر ہے ۔ رجسٹریشن کرنے کے لیے اس لنک کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
https://learnwithiqra.blogspot.com/p/online-registratin.html

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!