چٹنلی سرکاری اردو اسکول کے طلبہ میں خواجہ فریدالدین انعامدار نے کتابیں تقسیم کیں

0
Post Ad

منااکھیلی۔ 28/جون(عبدالقدیر لشکری) بیدر تعلقہ کے چٹنلی دیہات میں ممتاز سماجی کارکن اور محب اردو جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے اپنے جواں سال فرزند خواجہ سراج الدین انعامدار کے ساتھ گورنمنٹ اردو ہائر پرائمری اسکول چٹنلی کے بچوں میں اردو انگلش گرامر،کنڑا انگلش گرامر،اور اردو سے کنڑا سیکھیں،وغیرہ کتابیں تقسیم کیں۔ طلبہ و طالبات سہیل خان،محمد اشفاق،ابوسفیان،الماس بیگم،مدیحہ بیگم،شفیعہ بیگم،نامی طالبات میں کتابوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر جناب رحیم الدین،اور دوسرے اساتذہ میں جناب محمد نعیم الدین،نورجہاں بیگم،عائشہ تحسین،کہکشاں مسرور،رضوانہ سلطانہ،مدھولتا،اور اسکول کے دوسرے تمام طلبہ و اساتذہ موجود تھے۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالقد یرلشکری نے دی ہے۔ واضح رہے کہ خواجہ فریدالدین انعامدار گلبرگہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی بیدر ضلع میں آمد سے اردو اسکول کے طلبہ میں مسرت کی لہردوڑ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!