بسوا کلیان کے نیشنل ہائی وے نمبر 65 پر بھیانک سڑک حادثہ میں 4 کی موت اور دو زخمی
بسواکلیان: نیشنل ہائی وے 65 پر بسواکلیان کے موضع منہلی کے قریب بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں سرکاری اسپتال بسواکلیان منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوڈیڈ لاری کی اپی آٹو سے ٹکر ہوئی جس کی نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پی ایس آئی علی صاحب، اے ایس پی مہیش ، ٹرافک پی ایس آئی سورنا میڈم نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔