بسوا کلیان میں 17 اکٹوبر 2023 بروز منگل کو ایک ہمہ لسانی ادبی مشاعرہ

0
Post Ad

بسواکلیان (نامہ نگار) بسواکلیان میں کنڑا ساہتیہ پریشد کے زیر اہتمام 17 اکٹوبر 2023 بروز منگل کو ایک ہمہ لسانی ادبی مشاعرہ منعقد ہوگا۔ جس میں چار زبانوں کنڑا, ہندی, اردو اور مراٹھی زبان کے شعراء شریک ہو کر اپنا کلام پیش کریں گے۔ مشاعرے کی صدارت شری شانت لنگ مٹھ پتی صدر کنڑا ساہتیہ پریشد بسواکلیان کریں گے۔ مہمان خصوصی میں ایم ایل اے بسواکلیان کے علاوہ بسواکلیان کے مذہبی, سیاسی اور ادبی شخصیات شرکت کریں گے۔ اردو زبان کے شعراء میں یوسف رحیم بیدری بیدر, ڈاکٹر اسد اللہ مجاید ہمناآباد اور مقیم الدین باگ,مسرور نظامی, اکرام کھادی, سمیع الدین بھوسگے اور اسلم دانش بسواکلیان سے نمائندگی کریں گے۔اس ہمہ لسانی مشاعرے کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور ہمہ لسانی ادباء اور شعراء کے ہم آہنگی کا ذریعہ رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!