گلبرگہ میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہونے اور اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی دنیا بھر کے مسلمانوں سے پرزور اپیل

0
Post Ad

گلبرگہ 🙁 نامہ نگار)کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام کل رات قائد ملت ہال نیا محلہ گلبرگہ میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مختلف تنظیموں کے عہدیداران علما و دانشوران نے فلسطینی عوام پر ہورہے اسرائیل کے ظلم و تشدد جارحانہ وحشیانہ بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی اجلاس میں مختلف تنظیموں کے عہدیداران علما و دانشوران نے اس خیال کا اظہار کیا کہ بھارت نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کے موقف کی نہ صرف حمایت کی بلکہ بھارت ہر قدم پر فلسطین کے ساتھ کھڑا رہا مہاتما گاندھی پنڈت نہرو اندرا گاندھی راجیو گاندھی کے علاوہ اٹل بہاری واجپائی نے بھی فلسطین کی بھرپور حمایت کی اور اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم نہیں کیا اجلاس میں فلسطین کی 90 فیصد اراضی پر اسرائیل کے ناجائز اور غاصبانہ قبضہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت کے بھارت کی تمام مرکزی حکومتوں یہاں تک کہ اٹل بہاری واجپائی کی زیر قیادت بی جے پی کی مرکزی حکومت کے موقف سے صریح انحراف کیا وزیراعظم نریندر مودی کے فلسطین کے مظلوم عوام کے بجائے اسرائیل کی حمایت کرنے سے یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ کیا مہاتما گاندھی اور اٹل بہاری واجپائی کے بشمول بھارت کے تمام سابقہ وزرائے اعظم کا فلسطین کی حمایت کرنے کا فیصلہ حق بجانب نہیں تھا ؟ اجلاس میں اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت کی ریاست منی پور اور ہریانہ کے نوح میں ہوئے تشدد کے انسانیت سوز واقعات پر وزیراعظم نریندر مودی بولنے کیلئے تیار نہیں ہوئے لیکن اسرائیل کی حمایت میں انہوں نے فوری بیان دیا اجلاس میں مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک نے قرارداد مذمت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برداری سے فلسطین کیخلاف اسرائیل کی جارحیت کو روکنے اور خطہ میں امن بحال کرنے کے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا اجلاس میں قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی اجلاس کی صدارت عبدالجبارگولہ ایڈوکیٹ صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ نے کی کارروائی کا آغاز حافظ محمد اقبال کی قرات کلام پاک سے ہوا ممتاز شعرا سید مختار احمد دکنی صادق کرمانی نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا مولانا عبد الحمید قاسمی باقوی معارفی دانش جنرل سیکریٹری صدائے انسانیت فاؤنڈیشن گلبرگہ شاہنواز خان شاہین کرناٹک مسلم پولیٹکل فورم گلبرگہ حیدر علی باغبان نائب چیرمین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ مقبول احمد سگری سیکریٹری کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ افضال محمود کرناٹک مسلم پولیٹکل فورم گلبرگہ فضل احمد تماپوری صدر تنظیم صحافت و ادب گلبرگہ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل قومی پولیٹیکل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل عزیز اللّٰہ سرمست سینئر صحافی اور صدر اجلاس عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے ارض فلسطین کے تقدس مسجد اقصیٰ کی بازیابی فلسطین کیخلاف اسرائیل کی طویل جارحیت ظلم و جبر فلسطین کی 90 فیصد اراضی پر ناجائز و غاصبانہ قبضہ کی تفصیل امریکہ اقوام متحدہ کے بشمول دنیا کے کئی ایک ممالک کی اسرائیلی جارحیت پر دوہری پالیسی اور فلسطینی مسلمانوں کے قتل وخون غارتگری جنگی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری اور خطرناک فاسفورس کیمیائی گیاس چھوڑنے کے باوجود اسلامی ممالک کی بےحسی پر تفصیلی روشنی ڈالی تمام مقررین نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی دنیا بھر کے مسلمانوں سے پرزور اپیل کی عزیز اللّٰہ سرمست سینئر صحافی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے آخر میں صدر الدین پٹیل جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نے اظہار تشکر کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!