بسوا کلیان میں 18نومبر کوعالمی مشاعرہ و کوی سمّیلن

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار ) تاریخی شہر بسوا کلیان میں عالمی شخصیات ڈاکٹر علامہ اقبال،مولانا ابوالکلام آزاد اور حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کی جشنِ ولادت کے موقع پر عالمی مشاعرہ و کوی سمیلن 18 نومبر 2023 بروز ہفتہ،ٹھیک: 7.00 بجے شام، مقام: سبھا بھون تھیر میدان،بسوا کلیان ضلع بیدر کرناٹک،( انڈیا)میں زیرِ صدارت عبد الرزاق عرف بابا چودھری صاحب کے ہوگا۔ جس کوعالمی سطح کے شہرت یافتہ ،کے علاوہ قومی ،ریاستی و مقامی شعرا کرام اپنا اپنا کلام سنائینگے،عالمی سطح شعرا کرام ، محترم طارق فاروقی کینیڈا، محترم امتیاز وفا نیپال،سمیرا عزیز جدّہ سعودی عرب،کے علاوہ ملک کے قومی شعرا کرام منظر بھوپالی, واحد انصاری،ڈاکٹر قمر سرور، اسد بستاوی، افضل دانش، محترمہ رادھیکا مٹّل، محترمہ سہانا سید سنگر و ایکٹر، محترمہ شمبھاوی سنگھ سنگر، محترمہ شیوانی سومی انڈین آئڈول فریم سنگر، محترم ارشاد انجم، ڈاکٹر افتخار شکیل و مقامی شعرا سے مسرور نظامی و اسلم دانش اور دیگر شعراء و ادباء اپنا اپنا کلام سنا کر داد و تحسین لیں گے ،عالمی مشاعرہ و کوی سمّیلں کی نظامت مشہور و معروف شاعر محترم ندیم فاروق صاحب کرینگے۔ ریاست کرناٹک کے وزیر و ضلع بیدر انچارج شری ایشور کھنڈرے،مہمان خصوصی اور سابق رُکن اُردو اکیڈمی بنگلور و مشہور شاعر شفيق عابیدی مہمان شاعر کی حیثیت سے رہینگے ۔واضح رہے کہ محترم عبد الرزاق عرف بابا چودھری کی چودھری کی صدارت میں گذشتہ دو سال سےکل ہند مشاعرہ منعقد ہوتے رہے ہیں۔ مشاعرہ کی استقبالیہ کمیٹی کے لیے محترمہ اہلیہ بی نارائن مرحوم ،شری بجرنگ دادا،شری امرت سنگھ دهامی،محترم خلیل احمد صدر آٹو نگر، رحمت خان صاحب صدر آٹو نگر،ڈاکٹر قدیر صاحب،وصی ادھونی،اکبر قریشی، ارشد مهاگنویں،ظفر کھادی والے اور دیگر اہم شخصیات بھی کرینگے۔ عوام الناس خصوصاً اردو ادب نواز حضرات سے اپیل ہے کہ شرکت کرکے شہر بسوا کلیان کے تاریخی عالمی مشاعرہ و کوی سملن کو کامیاب کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!