بچوں کی ہمہ جہت تربیت کے لئے‘ والدین گھر میں وقت کی تنظیم اور نگرانی کا خصوصی اہتمام کریں اقراء پرائمری وہائی اسکول سندہنور کے زیر اہتمام 20 روزہ سمر کیمپ کا اہتمام

0
Post Ad

شہر سندہنور کے 40 سالہ قدیم  تعلیمی ادارہ اقراء پرئمری وہائی اسکول کی جانب سے سرما کی تعطیلات کے پیش نظر بچوں کے لئے نئے طرز کا ایک منفرد سمر کیمپ منعقد کیا گیا۔جس میں اسلامی  تعلیمات اوراخلاقیات کے علاوہ سائنس‘ ریاضی جیسے اہم مضامین اور زبانوں کو سکھانے کیلئے جدید اور قابل عمل  طریقے اختیار کئے گئے۔کیمپ کے اختتام پر والدین اور سرپرست حضرات کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس  کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔بعد ازاں مبین صاحبہ نے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔ شہر رون کے معروف مدرس اور ادارہ ہذا کے منتظم عبد الحسیب  صاحب طرفدار  نے اپنے خطاب میں سمر کیمپ کی غرض وغایت اور اس کی تفصیلی روداد پیش کی۔آپ نے بتایا کہ بچوں میں تخلیقی صلاحیت پیدا کرنا‘ ان کی خوابیدہ صلاحتیوں کو نشوونما دینا نیز عزت و احترام جیسے اقدار فروغ دینا جیسے امور کیمپ کے مقاصد میں شامل رہے۔اس ضمن میں بچو ں میں دوران مدت ہوئی تبدیلیوں اور والدین کے سرگرم تعاون کا ذکر کرتیہوئے اس بات پر زور دیا کہ والدین کی ہمہ جہت توجہ اور مستقل کوششوں ہی سے بچوں کی مثالی اصلاح و تربیت ممکن ہے۔محمد عبد اللہ جاوید صاحب‘ڈائریکٹر اے جے اکیڈمی نے صدارتی کلمات میں کیمپ کے انعقاد پر منتظمین اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔ آپ نے کہا کہ جب کسی متعین مقصد کے تحت وقت لگایا جاتا ہے تو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔اس کی مثال کے طور پر بچوں سے سوال کیا کہ انہو ں نیدوران مدت کیمپ سے کیا سیکھا؟بچوں نے دعاؤں اور اچھے اخلا ق کے علاوہ مختلف مضامین میں دی گئی تربیت کا برملا اظہار کیا۔بچوں کے مظاہرے سے والدین کو محسوس ہوا کہ واقعی متعین مقصد کے تحت وقت صرف کرنا کس قدر مفید ہوتا ہے۔انہیں اسی جانب توجہ دلائی گئی کہ گھر میں وقت کی تنظیم کا ایک اعلی نمونہ ہونا چاہئے۔آپ نے علم کے حصول کے لئے وقت لگانے  کی فضیہلت کو اللہ کیرسولﷺ کے ارشاد مبارک کی روشنی میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی مستقل اللہ کی راہ میں ہو۔پھر آپ نے والدین کو عملی مثالیں دیتے ہوئے سمجھایا کہ بچوں میں تخلیقی صلاحیت‘ مختلف صلاحیتیں اور اعلی اقدار کیسے پیداکئے جاسکتیہیں۔سمر کیمپ کے دوران منعقدہ مقابلہ جات میں کامیاب طلبہ و طالبات کو انعامات سے نواز اگیا۔گزشتہ تعلیمی سال‘ مختلف درجات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی خصوصی انعامات دئیے گئے۔ابو اللیث عرفان صاحب‘ممبر انجمن فلاح المسلمین نے والدین کی آمد پر شکریہ اداکرتے ہوئے اقراء اسکول کی نئے تعلیمی سال  کی منصوبہ بندی بیان کی اور کہاکہ اس اسکول میں بچوں کا داخلہ ان کی ہمہ جہت تعلیم و تربیت کا ضامن ہے۔اس موقع پر اسکول کے منتظمین میں سے ڈاکٹر وسیم احمد‘ نور محمد اور محمد یونس کے علاوہ اساتذائے کرام شریک تھے۔ آخر میں فاطمہ صاحبہ کے اظہا ر تشکر پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!