ونئے کمار ماڑگے کو وائلڈ لائف کے رکن نامزد کئے جانے پر جماعت اسلامی ہند بیدر کی تہنیت

0
Post Ad

بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری) آج 4/اگست اتوار کو جماعت اسلامی ہند بیدر نے نوجوان جہدکار جناب ونئے ماڑگے کو کرناٹک اسٹیٹ وائلڈ لائف بورڈ کے ممبر نامزد کئے جانے پر تہنیت پیش کی۔ جماعت کے ہفتہ واری اجتماع موقوعہ مسجد ابراہیم،چیتہ خانہ بیدر میں قدیم رکن جماعت سید جمیل احمد ہاشمی کے ہاتھوں گلپوشی اور شالپوشی کرتے ہوئے اعزاز کیا گیا۔ اس موقع پر امیر مقامی جناب محمد معظم نے کہا کہ ونئے کمار ماڑگے ایک انسان دوست بہادر نوجوان ہیں. علمی ذوق رکھتے ہیں۔ بنگلور اور دیگر مقامات سے طلبہ و طالبات ان کے ہاں ثقافتی، ادبی، سماجی اسٹڈیز کے لئے آتے ہیںTeam yuvaنامی تنظیم کے چیرمین ہیں جس کو سال 2016 میں ریاست کرناٹکا کا راجیوتسو ایوارڈ دیا گیا۔ان کا نمایاں کام ضلع بیدر میں خشک سالی کے مواقع پر مسلسل تین سال تک باؤلیوں کو صاف کرکے شہریوں تک پانی پہنچانا رہا ہے۔ ان کی این جی او Team Yuvaنے یہ کام کیا جس کے لئے ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں اور خدا کے حضور دعا گو بھی ہیں. بیدر میں زیر زمین آبی گزرگاہوں KAREZکوتلاش کرنے اور اس کو صاف کرنے کا اہم کام ونئے ماڑگے اور انکی ٹیم نے انجام دیا ہے۔ کوویڈ۔19کے موقع پر لوگوں کی ہرممکن مدد فرمائی جماعت اسلامی ہند بیدر سے تعلق ہے. سدبھاؤنامنچ میں بھی شریک رہتے ہیں۔ نیم کے درختوں کو روگ لگنے پر اس کے علاج کےلئے کام کیا. ان کے مختلف خصوصیات کے حامل کام کو دیکھتے ہوئے کرناٹک گورنمنٹ نے انھیں۔KARNATAKA STATE WILD LIFE BOARDکا رکن نامزد کیا ہے جس کے چیرمین وزیراعلیٰ ہیں جبکہ وائس چیرمین محکمہ جنگلات اور ماحولیات کے وزیر جناب ایشور کھنڈرے ہیں۔انھیں رکن نامزد کئے جانے پر جماعت اسلامی ہند بیدر مبارک باد پیش کرتی ہے۔ جناب محمد عارف الدین معاون امیر مقامی اور شرکاء موجود تھے. جناب ونئے کمار ماڑگے نے جماعت اسلامی ہند بیدر کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!