نوجواں ملک وہ قوم کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں اور طلباء و نوجوانوں کو چاہیئے کہ چیلنجز کے دور میں مضبوط رہیں ۔ضلع بیدر کے مقامات چانگلیر،بگدل اور کمٹھانہ خُصوصی پروگرام سے مقررین کے خطابات

0
Post Ad

بگدل:( نامہ نگار) اقبال احمد غازی، چانگلیر،بگدل ‘اور کمٹھانہ،میں جماعت اسلامی ہند کے تربیتی پروگرام اقبال غازی اور الطاف امجد کے خطابات۔ نوجوان کسی بھی قوم ملک وہ ملت کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں ان کی صحیح نہج پر تربیت کی جائے تو سماج میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہو تی ہیں تاریخ اس بات کی شاہد ہیں کہ دنیا میں جب بھی انقلاب آیا ہے وہ نوجوانوں کی بیداری اور قربانی سے رونما ہوا ہے ان خیالات کا اظہار اقبال غازی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر نے چانگلیر میں تربیتی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کیا, پروگرام کا آغاز جناب شیخ ذاکر حسین صاحب کے درس قرآن سے ہوا افتتاحی کلمات محمد رفیق احمد نے پیش کئے، برادر عبدالحفیظ مدرگی نے درس حدیث اجتماعیت کی اہمیت پر پیش کیا برادر سیف الدین صدر sio ضلع بیدر نے نوجوانون کو تعلیم کے ساتھ ساتھ، زیادہ وقت اپنی صلاحیتوں کو دین کے کاموں میں لگانا چاہیئے، اس موقع پر جناب محمد افتخار احمد صاحب ،امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ہمناباد نے فکر آخرت پر خطاب فرمایا جناب الطاف امجد بسواکلیان نے مقصد زندگی کا حقیقی تصور کے عنوان پر خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اپنا وقت اور صلاحیت،اچھے کاموں میں مصروف لگائیں اقامت دین ہی ہمارا مرکز و محور ہوں، اس موقع پر جناب شیر علی صاحب نے تشکر کلمات پیش کیے پروگرام میں طلباء و نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک رہی ناظم ضلع اقبال احمد غازی کی نگرانی میں ضلع بیدر کے بگدل اور کمٹھانہ مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ملت اسلامیہ کے معزز حضرات کے علاوہ طلبا و نوجوانوں سے مُلاقات کیے اور حالات حاضرہ اور ہماری ذمےداری پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر جناب اقبال غازی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر ،الطاف امجد صاحب بسوا کلیان مہمان مقرر کے علاوہ جناب غوث الدین صاحب،برادر شفیع الدین اور دیگر نوجوانوں نے شرکت فرمائی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!