ادارہ سیکیاب بیجاپور کے زیر اہتمام سلائی مشین کی مفت تقسیم

0
Post Ad

وجئے پور:سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئیپور کے زیر اہتمام سلائی کی مفت تربیت حاصل کرنے والے غریب، یتیم، مسکین، بیوہ، حاجت مند خواتین کو مفت سلائی مشین تقسیم کئے گئے اس جلسہ کے مہمان خصوصی جناب کنن عبدالحمید مشرف چیرمین وجئیپور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی وجئیپور نے اپنے دست مبارک سے اسناد و سلائی مشین تقسیم کئے اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس کار خیر کو بے حد سراہا، اس جلسہ کے صدر جناب شمس الدین پونیکر بانی و صدر سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ اس سلائی تربیت کو اور مستحکم اور مضبوط بنایا جائے میں چاہتا ہوں کہ ہر کوئی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر اپنے آپ کو پیش کریں. جناب اے ایس پاٹل جنرل سیکرٹری سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور نے کلیدی خطبہ پیش کیا اور انہوں نے بتایا کہ یہ مفت سلائی تربیت کورس تقریباً چھبیس سال سے چلایا جاتا ہے مگر یہ کورس شعبہ ہوم سائنس کے زیر اہتمام منظم طور پر دو ہزار پانچ سے پوری آب و تاب کے ساتھ جاری و ساری ہے اور اہل خیر حضرات کے تعاون سے سیکیاب اسو سی ایشن کے زیر اہتمام چلتا ہے اور امید کرتا ہوں اہل خیر حضرات کا تعاون ایسے ہی شامل حال رہے گا۔ جناب ریاض فاروقی چیرمین گورننگ کونسل، سیکیاب ڈگری کالج برائے خواتین وجئیپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ تربیت حاصل کرنے والی خواتین اس سلائی کام سیکھنے کے بعد اپنے آپ کو محدود نہ رکھیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔جناب صلاح الدین ایوبی پونیکر ڈائریکٹر سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ آج جو ہماری غربت زدہ زندگی گزر رہی ہے اس ہم خود ذمہ دار ہیں کیونکہ مرد کاہلی، و سستی کا شکار ہو چکے ہیں اور تمباکو نوشی، سگریٹ نوشی، جوا، سودی لین دین میں ملوث ہو کر اپنی زندگیاں برباد کر رہے ہیں لہٰذا خواتین اس طور پر خاص توجہ دیں کیونکہ اگر عورت اپنے بچوں کی صحیح تربیت کریں تو ان برائیوں سے معاشرہ پاک بچ سکتا ہے۔ اس موقع پر نو منتخب رکن بلدیہ وجئیپور شری پرشورام ہوسامنی،جناب شفیق بغدادی، شریمتی گنگو بائی دھومالے، جناب اللہ بخش ڈی بڑے گھر، جناب اشفاق منگولی کو ادارہ سیکیاب کی جانب سے تہنیت کی گئ.اس موقع پر مسٹر پیٹر الیکزنڈر اور اشفاق منگولی نے بھی اپنے خیالات پیش کیئے، اس جلسہ شری سنگمیش گڈڈ گی، جناب ایس ایس بلگی پیر،جناب سید اسلم باگلکوٹ، جناب رفیق انڈیکر، جناب عیسی مشرف، جناب اسماعیل بانگی، ڈاکٹر این اے انعامدار، یقین انجنیئر موجود رہے، پروفیسر زہرہ تبسم قاضی صدر شعبہ ہوم سائنس نے سالانہ رپورٹ پیش کی اور انہوں نے کہا کہ کہ آج سو خواتین کو سلائی مشین تقسیم کی جا رہی ہے جنہوں نے چھے ماہ کی تربیت حاصل کر چکے ہیں.اس جلسہ کا آغاز اسما ناگری دینی کی قرآت کلام پاک سے ہوا اور بھگوت گیتا کے شلوک ویشناوی نے پیش کئے، خیر مقدمی کلمات پرنسپل ڈاکٹر ایچ کے یڑہلی نے ادا کئے، اور مہمانوں کا تعارف ڈاکٹر ملیکا ارجن میتری نے ادا کیا نظامت کے فرائض ڈاکٹر ہاجرہ پروین نے انجام دیئے اور ڈاکٹر محمد سمیع الدین نے شکریہ ادا کیا اس موقع پر کثیر تعداد میں اساتذہ و عمائدین شہر موجود رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!