بسوا کلیان کے موضع گڑتیرتھ واڈی میں نوجوان لڑکی بھاگیاشری کی عصمت ریزی و قتل کے خلاف ریالی اور احتجاج دھرنا

0
Post Ad

بسواکلیان (نامہ نگار )بسواکلیان میں 03 ستمبر 2024کو گُرتون واڑی کی بھاگیاشری عصمت ریزی اور قتل واقعہ کی مذمت میں سخت احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا مرکزی اور ریاستی حکومت کےخلاف نعرے بازی کی گئی اور اس موقع پر کولی ٹوکری سماج کے مرد و خواتین کے علاوہ دیگر سماج کے عوام بھی کثیر تعداد نے احتجاج میں شریک تھے خاطیوں كو سخت سے سخت سزا دینے کے مطالبہ کو لیکر بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا گیا شری شانت گوڑ بردار تحصیل دار بسوا کلیان کو یادداشت دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ۔ ملک میں بھڑتے ہوۓ عصمت ریزی اور قتل کے واقعات پر احتجاجیوں نے غم و غصّہ کا اظہار کیا اور نعرے لگاتے رہے ۔عوام نےبینر اور پوسٹر پر بیٹی کسی کی بھی ہو وہ بھارت کی بیٹی ہے۔ بیٹی کے تحفظ اور احترم کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی کولی ٹوکري سماج ضلع و تعلقہ کے صدر جگناتھ جمعدار،گووند چمالے، ایشور بوکّے، ریکھا ہوسمنی، والمیکی کھنکورے، شنکر راؤ جمعدار کے علاوہ سیاسی قائدین، بھی موجود تھے اس موقع پر مجاہد پاشاہ قریشی اسٹیٹ جنرل سیکریٹری ویلفئر پارٹی آف انڈیا نے احتجاجی جلسے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عصمت ریزی کا شکار و مقتول بھاگیاشری کی نعش کو ڈھونڈنے میں سرکار اور ایڈمنسٹریشن تین دنوں تک ناکام رہے ہیں۔ جس سے ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی کسی کی بھی ہو بھارت کی بیٹی ہے۔ بیٹی کا احترام ہونا چاہئے۔ بیٹی کی حفاظت صرف حکومت کا کام نہیں ہے۔ بلکہ اس سلسلے میں ہمارے نوجوانوں کو بھی آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے متاثرہ کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا۔ اور اس کے لواحقین کو بھاری معاوضہ دینے سرکار سے مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر تمام مذاہب کے سیاسی و سماجی قائدین کے علاوہ عام لوگوں میں مرد و خواتین اور نوجوان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!