بسوا کلیان تعلقہ سطح یوم اساتذہ کے موقع پر محکمہ تعلیمات کی طرف سے دسویں جماعت کے عمدہ نتائج پر اسکول کے ذمےدار اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا

0
Post Ad

بسوا کلیان : (نامہ نگار )یوم اساتذہ کے موقع پر سرکاری سطح پر ہرکوڈ میں اساتذہ کے لئے ایک روزہ خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر دسویں جماعت کے بہترین نتائج پر شہر بھر کے سرکاری ، امدادی اور غیر امدادی اسکولوں کے صدر مدرسین کو تہنیت پیش کی گئی ۔ شہری سطح پر امدادی ہائی اسکولوں میں ذکری اردو گرلز ہائی اسکول کے نتائج سب سے عمدہ رہے ، اسی مناسبت سے پروگرام کے دوران مدرسہ ہذا کے صدر معلمہ محترمہ ناظمہ نسرین کو تہنیت پیش کی گئی اور تمام اساتذہ جن کی محنتوں سے بہترین نتائج برآمد ہوئے کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!