قرآن و سنت پر عمل کرتے ہوئے دوسروں تک پہونچانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امتیوں پر فرض ہے،مسجد قباء بسوا کلیان جمعہ کی نماز سے قبل، منہاج الدین بھولے کا خطاب

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار ) مومن کو چاہیئے کہ پنچ وقتہ نمازوں کی پابندی کریں, اللّٰہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں، مسجد قباء بسوا کلیان جمعہ کی نماز سے قبل محمد منہاج الدین بھولے نے خطاب کرتے ہوئے کہا، مزید انہونے کہاکہ غرور و تکبّر کرنے والے کا کبھی بھی جنّت میں داخلہ نہیں ھوگا ، اس طرح ہم سب کو چاہیئے کہ شرک سے بچتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حمد و ثنا اور ذکر کریں اور مزید انہونے کہاکہ مفاد پرست شخص کبھی کامیاب نہیں ہوگا، اگردنیا و آخرت میں کامیابی چاہتے ہیں تو انسانوں سے محبت کرنے اوردوسروں کو معاف کرنے کی صفت پیدا کرنا ہوگا ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا دعویٰ کرنے والوں کو چاہیئے، کہ قرآن و سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سختی سے عمل آوری ہوں،ہر مومن کو چاہیئے کہ شریعت کی پابندی کریں،انہونے ملّت اِسلامیہ کی صورت حال پر بتاتے ہوئے کہا کہ دین کی دعوت کا کام لازماً کرنا ہوگا،اور برائیوں سے روکنے اور نیکیوں کو پروان چڑھانے والے معاشرہ تیار کرنا ہے ۔ ہمارے اعمال سے لوگ قریب ہوں،ملت اسلامیہ کا ہر فرد جھوٹ،دھوکے بازی، امانت میں خیانت، دوسروں کے ساتھ برا سلوک کرنا، چھوڑ دیں یہ سب کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناپسند ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے ذیادہ محبت کرنا چاہئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!