صدر تنظیم گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا حلقہ کرناٹک کے لیے سیما تاج کا تقرر
بنگلورو: گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا حلقہ کرناٹک کے صدر حلقہ کے طور پر محترمہ سیمہ تاج الکل کا تقرر 24-2023 کی بقیہ میقات کے لئے امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند جناب ڈاکٹر سعد بلگامی صاحب نے کیا۔ سیمہ تاج بی ایس سی، بی ایڈ کی تعلیم حاصل کی ہے اور الکل سے تعلق رکھتی ہیں ۔ وہ بقیہ میقات کے لئے طالبات کی تنظیم گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کرناٹک کی صدر حلقہ کے طور پر فرائض انجام دینگی۔ واضح رہے جی آئی او طالبات کی اسلامی تنظیم ہے جو جماعت اسلامی ہند کی نگرانی میں طالبات میں اخلاقیات کو فروغ دینے کوشاں ہے ۔