آج رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز بیدر چاپٹر کاتجارتی اجلاس، 100سے زائد تاجروں کی شرکت

0
Post Ad

بیدر۔ (نامہ نگار) رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز بیدر چاپٹر کے ضلع صدر جناب محمد اشفاق احمد، ضلع نائب صدر جناب محمد عامر پاشاہ، اور سکریڑیز جناب شکیل احمد،جناب محمد سراج، جناب محمد فیاض اور جناب محمد جواد اور اراکین کی مشترکہ اطلاع کے بموجب آج 10/اگست 2024، ہفتہ کی صبح 11/بجے ہوٹل بیدر گیٹ وے، موقوعہ اودگیر روڈ،بیدر میں ایک کاروباری تقریب منعقد ہوگی افریقی ممالک گھانا، زمبابوے، اور کینیا میں امپورٹ اور ایکسپورٹ کے کاروبار کیلئے جنوبی افریقہ کے تین ممالک کاوفد آیاہواہے۔ کاروبار کی نوعیت اور اس سے گفت وشنید کے بعد بیدرسے گوشت، دالیں، کمپیوٹرپارٹس اور دیگر اشیاء ایکسپورٹ کی جائیں گی۔ اپنے کاروبار کوبیرون ملکوں تک بڑھانے کے خواہشمند تاجر 8105116786اور 9900227269 پررابطہ کرسکتے ہیں۔ایک اطلاع کے بموجب 100سے زائد کاروباری اشخاص اس تجارتی اجلاس میں حصہ لیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!