فراست علی ایڈوکیٹ امین نواز صحافی کو تہنیت

0
Post Ad

بیدر : سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے فراست علی ایڈوکیٹ صدر کاروان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی بیدر اور صحافی امین نواز کو تہنیت پیش کی عزیز اللّٰہ سرمست نے بطور خاص بیدر پہنچ کر ان دونوں شخصیات کو تہنیت پیش کی مرکزی رحمت عالم کمیٹی بیدر کے زیر اہتمام 13 ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل مسجد مدرسہ محمود گاواں بیدر میں عظیم المرتبت 20 ویں مرکزی جلسہ رحمت اللعالمین کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا کاروان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی بیدر کی جانب سے گذشتہ 20 سال سے ماہ ربیع الاول میں مرکزی جلسہ رحمت اللعالمین کا انعقاد کیا جارہا ہے علاوہ اس کے سالانہ بین ریاستی نعتیہ مشاعرہ اور گذشتہ 15 سالوں سے بیدر کے علاوہ ہمناآباد بسواکلیان چٹگوپہ میں سیرت طیبہ پر تحریری تقریری مقابلے بھی منعقد کئے جارہے ہیں سیرت طیبہ کے پیغام کو عام کرنے کیلئے کاروان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے صدر فراست علی ایڈوکیٹ کی مساعی کو سراہتے ہوئے اور کرناٹک اردو اکادمی کے رکن نامزد ہونے پر امین نواز صحافی کو تہنیت پیش کی اس موقع پر عبد العلی نیوز ایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک اور علیم بندہ نوازی صحافی موجود تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!