جناب محمد شکیل احمد کے اسسٹنٹ کمشنر بننے پراُردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے تہنیت

0
Post Ad

بیدر۔ (پریس نوٹ) بیدراور اوراد کے اسسٹنٹ کمشنر کا چارج لینے پر کلیان کرناٹک اُردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کے عہدیداران اور ارکان نے آج جمعرات کوجناب محمد شکیل احمداسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچ کر شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ انھیں تہنیت پیش کی۔ سینئر صحافی جناب سید یداللہ حسینی کی رہنمائی اور محمدیوسف رحیم بیدری صدر کلیان کرناٹک اُردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کی قیادت میں جناب محمد فراست خان عرف عمران خان سکریڑی،حافظ وانجینئر سید عتیق اللہ، اراکین میں برادرسراج الحسن شادمان اور فوٹوگرافر محمدسلطان نے جناب محمدشکیل احمد کومبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ محمد شکیل احمد کاتعلق بیدر ہی سے ہے۔ اس سے قبل وہ بیدرکے مختلف محکمہ جات کے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے تھے۔ پہلی دفعہ اسسٹنٹ کمشنر بن کروہ بیدر واپس ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!