کانگریسی لیڈر وجئےسنگھ نے بسوا کلیان کے مینارٹی رہائشی علاقوں کی ترقی کی لےکر کیا مطالبہ

0
Post Ad

بسواکلیان:( نامہ نگار) سابق ایم ایل سی و کانگریس لیڈر وجئے سنگھ نے کرناٹک کے وزیر برائے اقلیتی بہبود جناب بی زیڈ ضمیر احمد خان سے ملاقات کرتے ہوئے بسواکلیان میں مینارٹی طبقہ کے اکثریت والے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے روڈ، ڈرینیج، اسٹریٹ لائٹس و غیرہ جیسی بنیادی سہولیات کے لئے 25 کروڑ روپے بجٹ مختص کرنے اور بلدیاتی حدود سے باہر موجود کالونیاں جس میں مینارٹی طبقہ کی اکثریت ہے کی ترقی کے لیے علیحدہ 10 کروڑ روپے فنڈ کا مطالبہ کیا۔ چھوٹی اراضی رکھنے والے کسانوں کے لیے , پانی کی سربراہی کے لئے 100 بورویل کا وزیر سے مطالبہ کیا۔ اور سدرامیہ حکومت نے ریاست بھر میں 10 مرارجي اسکول کا بجٹ رکھا ہے اس کو لےکر انہونے بسوا کلیان کے لیئے بھی ایک میرارجی دیسائی اسکول کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کرناٹک میں کانگریس حکومت کی تشکیل کے بعد شری وجئے سنگھ صاحب نےبسواکلیان کے مختلف مسائل کو لے کر حکومت سے نمائندگی کررہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!