بیدر قلعہ میں ‘شاہین فوڈ کورٹ’ کا ڈپٹی کمشنرشلپا شرما کے ہاتھوں افتتاح

0
Post Ad

بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری) ڈپٹی کمشنر بیدر محترمہ شلپا شرما نے15/اگست جمعرات کو بیدرقلعہ میں ‘شاہین فوڈ کورٹ’ (SFC) کے نام والی کینٹین کا افتتاح کیا۔قلعہ میں کینٹین شروع ہونے سے مختلف مقامات سے آنے والے سیاحوں کے لیے سہولت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں دیگر تاریخی یادگاروں میں ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔بیدر قلعہ تاریخی قلعوں میں سے ایک ہے۔ مقامی اور غیر ملکی سیاح قلعہ دیکھنے آتے ہیں۔ تاہم قلعہ کے اندر کوئی کینٹین نہ ہونے کی وجہ سے انہیں پینے کا پانی اور ناشتہ حاصل کرنے میں دقت ہوتی تھی۔ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالحسیب نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر سیاحوں کے مفاد میں کینٹین شروع کی گئی ہے۔کینٹین صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کینٹین میں بیکری کا کھانا، سافٹ ڈرنک، پینے کے پانی کی بوتل وغیرہ دستیاب ہوں گی۔حیدرآبادسے سیاح بیدرقلعہ دیکھنے آتے ہیں۔ کینٹین اور دیگر سہولیات سے سیاحوں کو بیدر کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔اس جگہ پر موجود مقامی لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ اگر بیٹری سے چلنے والی گاڑی اور گائیڈز کا قلعہ کے گرد گھومنے کا انتظام کیا جائے تو اس سے سیاحت کے فروغ میں مزید مدد ملے گی۔ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹرگریش بدولے، بیدر کے اسسٹنٹ کمشنر لاویش اورڈیا، ڈی ایف او محترمہ وانتھی، شاہین گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین ڈاکٹرعبدالقدیر، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا بیدر ڈویژن کے اسسٹنٹ کنزرویٹر انیرودھ دیسائی وغیرہ موجود تھے۔اس بات کی اطلاع شاہین ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!