روزگار کے خواہشمند نوجوان پی ایل سی اور پائپنگ انجینئرنگ پر توجہ دیں:رفاہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز بیدر

0
Post Ad

بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری) جناب محمداشفاق احمد، صدر رفاہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز بیدر یونٹ نے ایک پریس نوٹ جاریکرکے روزگارکے خواہشمند بیدر ضلع کے نوجوانوں سے کہاہے کہ گریجویٹ طلبہ پی ایل سی (Panel Control Training) کی طرف توجہ دیں۔ آٹومیشن، انڈسٹریل کنڑول اوراسی سے متعلق میدان میں پی ایل سی کی ٹریننگ کافی فائدہ مندر ہے گی۔ حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں تربیت حاصل کرکے اس میدان میں صدفیصدروزگار کی گیارنٹی ہے۔ اسی طرح میکانیکل انجینئرنگ کامیاب نوجوان پائپنگ ڈیزائن انجینئر، پٹرولیم انجینئر، پروسیس انجینئر، پراجیکٹ انجینئر آئیل اور گیس انڈسٹری کے لئے ممبئی کے سانت کروز میں ٹریننگ لے سکتے ہیں۔ جس کاپتہ درج کیاجارہاہے۔ سویدھا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، نمبر 18/140، آنند نگر، نزد وکولا پولیس اسٹیشن، نہروروڈ، سانت کروز،ممبئی۔ 55۔ میکانیکل انجینئر کے لئے 7ماہ کایہ کورس ان کی زندگی بدل سکتاہے۔ زائد تفصیلات کے لئے بیدر رفاہ کے 8105116786پررابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!