” کلیان ہے میرا نام, میں امن کا شہر ہوں”کنڑ ساہتیہ پریشد بسوا کلیان کی طرف سے ہمہ لسانی مشاعرے کا کامیاب انعقاد

0
Post Ad

بسواکلیان:( نامہ نگار)شرن وجئے اتسو کے موقع پر ہرلیا گوی مٹھ بسوا کلیان میں کنڑ ساہتیہ پریشد کے زیراہتمام ضلعی سطح کا ہمہ لسا نی مشاعرے کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر کے شریفہ بنگلور نے کی جس کا افتتاح بسواکلیان کے رکن اسمبلی شرنو سلگار نے کیااس موقع پر بسوا کلیان بی کے ڈی بی کے کمشنر رمیش آر کولار خصوصی مہمان کے طور پر شریک رہے۔ ہمہ لسانی مشاعرے میں کنڑ، اردو، مراٹھی اور ہندی شعرا نے تقریباً 50سے ذائد شعرا کرام نے اپنے اشعار سنائے زیادہ تر شعرا نے بسواکلیان کو آئے ہوئے سوفی سنتوں کے کارناموں پر اپنے اشعار پیش کئے۔ اس مشاعرے میں بسواکلیان کے اُردو شعرا کرام جناب زبیر نواز بھائی,جناب مقیم باگ صاحب، نظام الدین مسرور، اسلم دانش، اور سمیع الدین بھوسگے نے بسواکلیان کی یکجہتی اور سوفی سنتوں کے قربانیوں پر اپنے اشعار سنائے “کلیان ہے نام , میں امن کا شہر ہوں” اس موقع پر شاعروں کو ان کے اشعار پر سامعین سے داد و تحسین بھی حاصل ہوئی۔ بنگلور سے آئی ہوئی مشہور و معروف کنڑا زبان کی شاعرہ محترمہ کے شریفہ، نے مشاعرے کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ‘غربت کے بارے میں نظم پڑھنا قابل ستائش ہے، موجودہ مسائل جیسے کہ اسرائیل جنگ اور منی پور کے مسئلے پر بھی ردعمل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کا مطلب فرقہ پرست ہونا نہیں ہے، انہوں نے سبھی شاعروں کے منتخب اشعار اور ان کے نام کے ساتھ ان کی تعریف کرتے ہو ئے کہا کہ بسواکلیان کا یہ مشاعرہ ایک یادگار مشاعرہے کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ بسواکلیان ڈیولپمنٹ بورڈ کے کمشنر رمیش کولار نے کہاکنڑ ایک قدیم زبان ہے اور اسے بٹے ہوئے کیلے کی طرح بولنا آسان ہے۔ بسواکلیان رکن اسمبلی شری شرنو سلگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسکول کے دنوں میں انہیں بھی شاعری سے لگاو تھا اور وہ کئی بار اسکول لیول کے مشاعروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔اس موقع پر انہوں نے کنڑ ساہتیہ پریشد تعلقہ بھون کے لئے ایک کروڑ روپئے فنڈ دینے کا اعلان بھی کیا۔ گوی ہرلیہ مٹھ کی چیئرپرسن گنگامبیکا اکا، ڈسٹرکٹ رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بھارتی وستراد، ٹی ایم۔ ماچے، کنڑ ساہتیہ پریشد تعلقہ بسوا کلیان کے صدر شانت لنگا مٹھپتی، سیکریٹری رمیش اوماپورے، سوریہ کانت پاٹل موجود تھے۔اس موقع پر مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بسوا کلیان کے صوفی, سنتوں اور یہاں کی بھائی چارگی کے ماحول کو اشعار میں سنتے رہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!