بسواکلیان کے عالمی مشاعرہ کے پوسٹر کا گلبرگہ میں اجراء

0
Post Ad

گلبرگہ 15 نومبر جشن ولادت حضرت ٹیپو سلطان ڈاکٹر علامہ اقبال اور مولانا ابوالکلام آزاد کے موقع پر کرناٹک ٹیکنو کریٹس اسو سی ایشن بسواکلیان کے زیر اہتمام 18 نومبر بروز ہفتہ 7 بجے شام سبھا بھون تھیر میدان بسویشور چوک بسواکلیان ضلع بیدر میں نہایت عظیم الشان پیمانے پر عالمی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے اس عظیم الشان عالمی مشاعرہ کے پوسٹر کا کل شام انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ میں اجراء عمل میں آیا ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین صدر انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ سینئر صحافی عزیزاللہ سرمست مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک ڈاکٹر انیس صدیقی جنرل سیکریٹری انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ عبدالرزاق عرف بابا چودھری صدر مشاعرہ اسلم دانش بسواکلیان نے عالمی مشاعرہ کے پوسٹر کا اجراء کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین نے کہا کہ وہ بابا چودھری کو مشاعروں کے حوالے سے جانتے ہیں بابا چودھری نے بسواکلیان میں کئی کامیاب مشاعرے منعقد کروائے ہیں ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین نے عالمی مشاعرہ کے کامیاب انعقاد کیلئے انجمن ترقی اردو ہند گلبرگہ کی جانب سے مکمل تعاون دینے کا تیقن دیا سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے بابا چودھری کی اس بات کیلئے بھرپور ستائش کی کہ اردو کے ادیب و شاعر کسی اردو ادبی تنظیم انجمن کے ذمہ دار نہ ہوتے ہوئے بھی بابا چودھری اردو کی ترقی و ترویج کیلئے مسلسل کوشاں ہیں اور مشاعروں کے مسلسل انعقاد کے ذریعہ اردو زبان و ادب تہذیب کو فروغ دینے کیلئے غیر معمولی مساعی کررہے ہیں عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ مشاعرے اردو زبان و تہذیب کے ترجمان ہوتے ہیں انہوں نے بیدر ضلع کے تمام اردو داں عوام سے 18 نومبر کو بسواکلیان میں منعقد شدنی عالمی مشاعرہ کو کامیاب بنانے کی پرزور اپیل کی مولانا محمد نوح نے بھی علاقہ کلیان کرناٹک کے اردو داں عوام سے عالمی مشاعرہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ڈاکٹر محمد سراج الدین مبین احمد زخم شاعر و صحافی حسن محمود راشد ریاض ڈاکٹر عتیق اجمل وزیر ناصر عظیم خواجہ صدر الدین پٹیل اس موقع پر موجود تھے عرفان فاروق کینیڈا امتیاز وفا نیپال سمیرا عزیز جدہ منظر بھوپالی ندیم فاروق واحد انصاری ڈاکٹر قمر سرور اورنگ آباد اسد بستوی افضل دانش رادھیکا متل سہانہ سید گلوکارہ اداکارہ شمبھوی سنگھ گلوکارہ شیوانی سوامی انڈین آئیڈل فیم سنگر ارشاد انجم مالیگاوں ڈاکٹر افتخار شکیل مسرور نظامی اسلم دانش خواجہ خان صوفی قوال عالمی مشاعرہ میں کلام سنائیں گے ایشور کھنڈرے ریاستی وزیر حکومت کرناٹک مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے بابا چودھری عالمی مشاعرہ کی صدارت کریں گے باذوق احباب سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!