حضرت محمد ﷺ کو سارے عالم کے لئے رحمت بناکر بھیجاگیا ہے۔ بگدل میں جماعت اسلامی ہند کا خطاب عام مولانا مونس کرمانی صاحب کاخطاب

0
Post Ad

بگدل :حضرت محمد ﷺ رواداری، عدل و انصاف اور انسانی مساوات کے حقیقی علمبردار تھے،وہ ہستی جس کے لئے یہ کائنات تخلیق کی گئی ہے۔ اس لحاظ سے بھی مثالی ہے کہ اپنے عمل سے احترام انسانیت کا درس دیا آپؐ اتنے خدا ترس اور مخلوق خدا کی ہمدرد ی کرنے والے تھے کہ رنگ ونسل ’قوم وقبیلہ مذہب و ملت میں کسی قسم کی تفریق کے بغیر ہر انسان کو انسان سمجھا۔ اللہ تعالیٰ نے جو رتبہ بلند آپؐ کو عطا فرمایا تھا اس نے آپؐ کو عاجزی اور خاکساری میں بڑھایا، آپ ؐ خود کو کسی سے برتر خیال نہیں فرماتے تھے۔ آپ ؐ نے حجۃ الوداع کے خطبے میں فرمایا تھا کہ سب انسان برابر ہیں ”جاہلیت کے تمام دستور آج میرے پاؤں کے نیچے ہیں، عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر،گورے کو کالے پر اور کالے کو گورے پر کوئی فضیلت نہیں مگر تقویٰ کے سبب سے۔ تم سب کے سب آدم کی اولاد میں سے ہو اور آدم مٹی سے بنے تھے۔“ان خیالات کا اظہار مولانا مونس کرمانی حسامی صاحب (صدر مجلس العلماء بیدر) نے بگدل میں جماعت اسلامی ہندکی جانب سے حضرت محمد ﷺ مساوات کے علمبردارکے عنوان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ، آپ نے مزید کہا کہ آنحضرت ﷺ کمزوروں، محروموں، غریبوں، حاجت مندوں، بیماروں کا زیادہ خیال فرماتے۔ آج ہم آپؐ کے سفر کے ہمراہیوں اور ساتھیوں سے آپؐ کے حسن اخلاق کی مثالیں پیش کریں گے، حضرت عقبہ ؓ ایک مرتبہ سفر میں حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے۔ حضورؐ نے اپنی سواری بٹھا دی اور اتر کر فرمایا اب تم سوار ہوجاؤ۔ عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ یہ کیسے ممکن ہے کہ میں آپ کی سواری پر سوار ہوجاؤں اور آپؐ پیدل چلیں۔ حضور ﷺ نے پھر وہی ارشاد فرمایا اور غلام کی طرف سے وہی جواب تھا۔ حضور ﷺ نے پھر اصرار فرمایا تو اطاعت کے خیال سے سواری پر سوار ہو گئے اور حضور ﷺ نے سوار ی کی باگ پکڑ کر اس کو چلانا شروع کردیا۔اسوہ حسنہ کے یہ واقعات اس زاویہ سے بھی دیکھیں کہ یہ سفر کے ساتھی اپنی خوش قسمتی پر کیسے نازاں اور شکرگزار ہوتے ہوں گے۔ کسی کا اخلاق سے دل جیت لینا اسے محبت کا اسیر بنا دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا مونس کرمانی حسامی صاحب (صدر مجلس العلماء بیدر) نے حضرت محمد ﷺ مساوات کے علمبردار عنوان سے مخاطب کرتے ہوئے کہا،پروگرام کا آغاز مولانا محمد حنیف صاحب (امام و خطیب جامع مسجد بگدل) نے بہت ہی پیاری آواز میں قرآت کلام پاک پیش کیا، برادر محمد اقبال غازی (ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر)نے پروگرام و سیرت مہم کی افتتاحی کلمات پیش کیا، نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد آصف علی نے انجام دئے، اس موقع پر محمد عمران غازی (امیر مقامی جماعت اسلامی ہند) محمد آصف سوداگر (صدر مقامی ایس آئی او) اور کثیر تعداد میں افراد موجود تھے، یہ خطاب عام جماعت اسلامی ہند و ایس آئی او کے اشتراک سے عمل میں آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!