بسوا کلیان میں ہیلمیٹ کی بیداری کو لےکر ٹرافک پولیس انتظامات کی روڈ شو پروگرام

0
Post Ad

بسوا کلیان:( نامہ نگار)بسوا کلیان میں ٹرافک پولیس انتظامات کی طرف سے حادثات سے بچاو کے لئے بنا ہیلمیٹ کے بائک چلانے والے جرمانہ اور 18سال سے کم عمر والے چلانے کو 25000ہزار روپئے جرمانہ اور جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔اگر کوئی شخص بغیر ہیلمیٹ کے بائک چلاتے ہیں تو حادثہ ہونے پر جب کیس درج کیا جائیگا اُس وقت بنا ہیلمیٹ موٹر سائیکل چلایا گیا تھا لکھنے پر حادثہ کا شکار شخص کو انشورنس کمپنی کی طرف کوئی بھی معاوضہ نہیں دیا جائےگا۔اس موقع پر گاندھی چوک سرکل پر روڈ شو پروگرام کے دوران بسوا کلیان کے سرکل پولیس انسپکٹر علی صاحب نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، انہونے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ اپنی جان حفاظت کے لیے ہیلمیٹ کا ضرور استعمال کریں ۔ اس طرح بسوا کلیان شہر میں عوام کے لیے بیداری مہم کے علاوہ مختلف موقعوں پر بھی ہیلمیٹ سے متعلق شعور بیداری لاتے رہے ہیں۔ اس موقع پر, پی ایس آئی ٹرافک پولیس اور دیگر پولیس اہلکار موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!