ملک میں بڑھتی نفرت کی لہر قابلِ تشوییش:ویلفیر پارٹی

0
Post Ad

ویلفیر پارٹی آف انڈیا کرناٹک کی ریاستی مجلسِ عاملہ کا اجلاس بنگلور میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ملک کے موجودہ سیاسی حالات پر سیر حاصل گفتگو رہی۔ملک میں بڑھتی نفرت کی لہر اور اس کے اثرات پر اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔ملک میں دن بہ دن حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،بلخصوص وزیرِ عظم کی ان واقعات پر خاموشی شر پسندوں کے حوصلے بلند کر رہی ہے۔ نفرت کی یہ لہر اب معصوم بچوں کے اندر بھی زہر گھول رہی ہے،حال ہی میں اُتر پردیش کے مظفر نگر میں پیش آنے والا واقع اس کی بد ترین مثال ہے۔اس اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ ملک میں بڑھ رہی اس نفرت کی سیاست کو ختم کرنے اور عوام میں اس تعلق سے بیداری لانے کے لئے ریاستِ کرناٹک میں ویلفیر پارٹی کی جانب سے ایک مہم چلالائی جائے گی۔اس اجلاس میں عنقریب ہونے والے ضلع پنچایت،تعلقہ پنچایت اور برہت بنگلور مہا نگر پالیکے انتخابات میں حصہ لینے اور اُس کی تیاری کے سلسلے میں بھی اہم فیصلے لئیے گئے۔ا س کے علاوہ پارٹی کو نچلی سطح سے مظبوط کرنے اور پارٹی کی پہنچ کو بڑھانے کے سلسلے میں بھی چند ایک اہم فیصلے لئیے گئے۔(رضوان تاج،میڈیا انچارج)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!