بھارت کے سیول کوڈ کو Communal Civil Code بتاکر سمویدھان اور باباصاحب امبیڈکر کا اپمان کیاگیاہے، وزیراعظم فوری استعفیٰ دیں:ڈاکٹر اروندکمارارلی سابق ایم ایل سی کامطالبہ

0
Post Ad

بیدر۔ (پریس نوٹ) اس وشال دیش بھارت کے سب سے کم پڑھے لکھے وزیراعظم (جن کی یقینی تعلیمی ڈگری کا مبینہ طورپر پتہ نہیں چل سکاہے)نے 15/اگست 2024 کو لال قلعہ کی فصیل سے140کروڑ بھارتیوں کے سیول کوڈ کو Communal Civil Code بتادیااورزعفرانی بلی تھیلے سے باہر آگئی۔وزیراعظم کے اس بیان سے ہمارے مہان بھارت کے سمویدھان کااپمان ہواہے۔دستور ِ ہند کے معمار ڈاکٹر باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا اپمان ہواہے۔اس اپمان کے چلتے بھارت کے موجودہ وزیراعظم کو اپنے عہدے پر رہنے کاحق حاصل نہیں ہے۔ وہ فوری طورپر مستعفی ہوجائیں، اسکے لئے بیدر کے سابق مرکزی وزیربھگونت کھوباکو بھی ہماراساتھ دیناچاہیے۔ یہ بات سابق ایم ایل سی ڈاکٹر اروندکمارارلی نے کہی ہے۔ انھوں نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم اگر ہندوستان کے سمویدھان کو سیکولرنہیں مانتے ہیں تو انہیں اس عہدے پر رہنے کاحق حاصل نہیں ہے۔ بیدرکے سابق MPاور سابق مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کو چاہیے تھاکہ اس قدر بھیانک غلطی کرنے والے وزیراعظم کا وہ سب سے پہلے استعفیٰ طلب کرتے۔ چوں کہ ایسانہیں کیاہے اس لئے کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا کاستعفیٰ طلب کرنے کاوہ اپنااخلاقی حق کھوچکے ہیں۔ ڈاکٹر ارلی نے بھگونت کھوبا کو انتباہ دیا ہے کہاہے کہ آپ ایسا نہ سمجھیں کہ ملک کی عوام آنکھیں اور کان بند کئے بیٹھی ہے۔کچھ بھی کہہ لو، کچھ بھی کرلو یہاں کی عوام سننے اور بولنے والی نہیں ہے، ایساسوچنا احمقانہ غلطی ہوگی۔ 303سے 240سیٹوں پر آنے کے بعد بھی اتنا غرور اور اس قدر بے لگام زبان کاہونا ٹھیک نہیں۔ گذشتہ 77سال سے جس سمویدھان پر بھارت چل رہاہے وہ ایک سیکولر سمویدھان ہے لیکن اس سیکولر سمویدھان کو وزیراعظم نے ”کمیونل سمویدھان“بتاکر اپنی زندگی کی ناقابل معافی غلطی کردی ہے اور 140کروڑ ہندوستانیوں کاسراسر اپمان کیاہے۔ان میں ذرا سے بھی اخلاق اورتھوڑی سی بھی مریاد اباقی ہے،تو وہ سب سے پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔وہ وزیراعظم کے عہدے پر رہنے کااپناحق کھوچکے ہیں۔بڑھتی عمر نے وزیراعظم کی سوچنے اوربولنے کی قوت پر اثر ڈالا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!