قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسانوں کے لیۓ ہدایت کا سرچشمہ ہے اسکو سمجھ کر پڑھنے کی ضرورت ہے جامع مسجد بسوا کلیان میں خصوصی اجتماع سے مُختلف علماء و دانشورانِ ملت کا خطاب

0
Post Ad

بسوا کلیان:( نامہ نگار)مولانا اظہار الحق صاحب نے ہفتہ واری خُصوصی اجتماع ۔جامع مسجد بسوا کلیان میں قرآنی آیتوں کے حوالے سے کہا کہ, ہر مومن کوقرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے اور سیکھنے سکھانے،کا ماحول پیدا کرنا ہوگا ۔قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسانوں کے لیۓ ہدایت کا سرچشمہ ہے اسکو سمجھ کر پڑھنے کی ضرورت ہے۔ مولانا نے تفاسیر کے حوالے سے بتایا کہ قرآن کو اچھی تجوید کے ساتھ ساتھ ترجمہ اور تفسیر سے پڑھنے اور قرآن اللہ کا کلام ہے ، غور و فکر کرنا چاہیے اس میں زندگی گزارنے کی راہ ملتی ہے ۔اس موقع پر جناب احمد سر نے بسوا کلیان 8/9/2024 کو bkdb میں ہونے والے خواتین کیلئے skill development programرکھا گیا ہے اس کی تفصیلات بیان کئے اور اس موقع پر محترم ذوالفقار احمد صاحب نے بلاسودی بنک ( سہاردا کوآپریٹیو سوسائٹی رجسٹرڈ) کے قیام کو عمل میں لایا جارہا ہے ۔بنک کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بنک کے لیۓ شیئر ہولڈر کی قیمت: 1000 روپئے رکھی گئی ۔ اس کے علاوہ اضافی رقم جو بنک چلانے اور سرکاری آفس خرچ بھی ہوگا 350 روپئے اور 150 روپئے اس طرح جملہ: 1500 روپئے ایک شیئر کی قیمت ھوتی ہے تمام حاضرین سے درخواست کی گئی ہے کہ شیئر خرید کر بلا سودی بنک کا ضرور تعاون کیجیئے اسے شہر بسوا کلیان کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوں سے سود کی لعنت سے بچا جاسکے،محترم اسلم جناب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان نے شہرِ بسوا کلیان میں جماعت اسلامی ہند کے سرگرمیوں کو بتایا اور ملت اسلامیہ کے ساتھ ملکر یہ کام کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ بلا سودی بنک کا قیام،معاشرے کی اصلاح، کے علاوہ اسکیل ڈیویلپمنٹ برائے خواتین پروگرام، اور دسمبر 2024 سہ روزہ قرآن پروچن پروگرام، سبھا بھون بسوا کلیان میں رکھا گیا ہے وابستگان جماعتِ اور ملّت اسلامیہ سے اجتماعی کاموں میں وقت، صلاحیت اور مالی تعاون کے ساتھ اقامتِ دین کے قیام کے لیئے ساتھ دیجئے، اس موقع پر مہمان خصوصی مولانا یوسف کنی صاحب سیکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک، نے خصوصی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک سطح ہفتہ روزہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مہم،جماعتِ اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کی طرفسے چلرہی ہے۔ جو برادران وطن کے سامنے پیش کرنا ہم سب کی ذمےداری ہے۔ اس موقع پر حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات، پیکر اخلاق اور زندگی کے متعلق ،تمام انسانوں تک پہنچانے کی کوششجاری ہے۔الحَمدُ اللہ یہ کام جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کے مقامی یونٹوں میں پروگراموں کے ساتھ اِنفرادی مُلاقات کرتے ہوۓ اور کنڑ زبان و دیگر زبانوں میں لیٹریچر کی تقسیم بھی کررہے ہیں کرناٹک میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم مہم بہت بڑے پیمانے پر ہورہی ہے اور مزید انہونے کہاکہ ہندو بھائیوں اور بہنوں کو اُن کی زبان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ حسنہ ،اورتعلیمات کو پہنچایا جارہا ہے جماعتِ اسلامی ہند کے رفقاء ملّت اسلامیہ کو ساتھ لیکر دعوت کا کام کررہےہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!