آشا ورکرس میں اناج کی تقسیم

0
Post Ad
یادگیر (نامہ نگار)  کورونا اور لاک ڈاؤن میں اپنی نمایاں خدمات انجام دینے والےآشا ورکرس کو رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی کی جانب سے اناج کٹ تقسیم کی گئی یہ کٹ رام سمندر  دیہات میں تقسیم کئے گئے اس موقع پر بی جے پی یوتھ لیڈر وفرزند رکن اسمبلی یادگیر مہیش ریڈی نے کہا کہ محکمہ صحت کے تعاون سے آشا ورکرس اور آنگن واڑی ورکرس نے جو خدمت انجام دی ہے وہ دوسروں کے لیے ایک مثال ہے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی خدمت خاص کر عام لوگوں کی صحت سے متعلق ان لوگوں میں معلومات فراہم کرنا اور ان کی صحت کی دیکھ بھال کے خاطر محکمہ صحت کا ہر حال میں تعاون کرنا آشاورکرس کی نمایاں خدمات ہے اس موقع پر بی جے پی پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!