عالمی سطح عظیم شخصیات علامہ اقبال, ٹیپو سلطان شہید اور مولانا ابوالکلام آزاد کے کارنامے سوانح عمری پر کلچر پروگرام اور تقاریر

0
Post Ad

بسواکلیان: (نامہ نگار )شہر کے ذکری اردو ہائیر پرائمری و گرلز ہائی اسکول میں علامہ اقبال، ٹیپو سلطان شہید اور مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر مجموعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ قرات کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر طلبہ نے علامہ اقبال کے منتخب اشعار پیش کئے ، ٹیپو سلطان شہید اور مولانا ابوالکلام آزاد کے کارہائے نمایاں بیان کی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایم کریم صاحب صدر ذکری ایجوکیشن سوسائٹی ، محمد نعیم الدین صاحب ایڈمنسٹریٹر ذکری ایجوکیشن سوسائٹی ، سید اسد اللہ مجاہد اسسٹنٹ پروفیسر، محمد امام الدین صدر آئیٹا بسواکلیان اور سیّد کلیم اللہ صاحب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 11 نومبر مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر قومی یوم تعلیم منایا جاتا یے۔ مولانا ابوالکلام آزاد غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک تھے ۔ وہ بے باک صحافی، نڈر علمبر، مجاہد آزادی ، عالم دین اور مفسر قرآن گذرے ہیں ۔ ان کے علاؤہ 9 نومبر علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر عالمی یوم اردو اور 10 نومبر ٹیپو سلطان شہید کی یوم پیدائش کے موقع ٹیپو سلطان جینتی کے بارے میں بھی تفصیلات پیش کیں محترمہ وسیمہ بیگم سے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نےکلچر پروگرام کے ذریعے اہم شخصیات کے کارناموں کو پیش کیا, مہمانانِ خصوصی نے ذکری ایجوکیشن سوسائٹی بسوا کلیان کے 30سال کے اُردو سےتعلیمی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر محترمہ ناظمہ نسرین صاحبہ صدر معلمہ ہائی اسکول , وسیم سلطانہ صدر معلمہ پرائمری اسکول, مولوی غلام رسول صاحب, اور ذکری ہائی اسکول اور پرائمری اسکول کے اساتذہ کرام موجود تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!