ویلفیئر پارٹی آف انڈیا WPI کی نفرت مٹاؤ دیش بچاؤ, مہم کے تحت ٹیبل ٹاک پر ذہین سیاسی سماجی افراد کا اظہار خیال

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نعیم الدین نامہ نگار )بسوا کلیان میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ریاست کرناٹک کی نفرت مٹاؤ ۔ دیش بچاؤ دس روزہ ریاست گیر مہم جو “نفرت کی سیاست” کے خلاف چل رہی ہے کے تحت ،ٹیبل ٹاک،منعقد کیا گیا ۔جس میں شہر بسوا کلیان کے سیاسی, سماجی اور تعلیم یافتہ حضرات نے اپنے اپنے انداز میں نفرت کو کیسے مٹایا جاسکتا ہے دیش کو کیسے بچایا جا سکتا ہے ۔اور دیش میں بھائی چارے ماحول کو بہتر بنا کرکیسے ترقی لا سکتے ہیں پیش کیا ۔اس موقع پر سماجی کارکن شری اکاش کھنڈالے ،روی کرکوڑ، زبی نواز بھائی، ذوالفقار احمد،اکرام کھادی والے،مقتدر عمر،ریاض پٹیل، تحسین علی جمعدار،کے علاوہ کئی فکر مند افراد نے اظہار خیال کیا۔بیدر ضلعی صدرWPI مبشر شندے, نے نفرت مٹاؤ دیش بچاؤ مہم کے مقاصد پیش کئے اور آخر میں صدارتی خطاب ریاستی صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کرناٹک محترم ایڈووکیٹ طاہر حسین نے دیش میں نفرت کی سیاست کے بالمقابل اچھی سیاست کو لائیں اوردیش کو بچائیں پیش کیا اس موقع مجاہد پاشاہ قریشی، ریاستی نائب صدر WPI کرناٹک کی نگرانی میں یہ نشست منعقد ہوئی انہوں نے سبھی کا استقبال کیا اور شکریہ کے کلمات بھی پیش کیئے۔ محترم یعقوب اختر،اسماعیل عرف بلال احمد،عرفات احمد،کے علاوہ پارٹی کے دیگر ذمےدار حضرات موجود تھے۔یہ نشست شہر بسوا کلیان کے چودھری کامپلکس، نزد مسجد عمر،اعظم کالونی،بسوا کلیان منعقد ہوئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!