نفرت کی سیاست کو محبت کا پیغام, نفرت ہٹاؤ دیش بچاؤ دس روزہ ریاست کرناٹک کی مہم کے اختتام پر سمپوزیم کا انعقاد دانشوران قوم و ملّت کا اظہار خیال

0
Post Ad

گلبرگہ 🙁 نامہ نگار )ویلفر پارٹی آف انڈیا گلبرگہ کی جانب سے ریاست کرناٹک میں دس روزہ مہم کے اختتام پر,نفرت ہٹاؤ دیش بچاؤ عنوان پر سمپوزیم منعقد ہوا جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے دانشوران لیڈران اور غیر سیاسی آرگنائزیشن کے ذمہ داران اور سماجی کارکنان شریک رہے۔ سمپوزیم کی صدارت جناب ایڈوکیٹ طاہر حسین صاحب ریاستی صدر ویلفر پارٹی آف انڈیا کرناٹک نے کی۔ جناب مجاہد پاشاہ قریشی ریاستی نائب صدر، جناب مبین احمد ریاستی سیکریٹری ، مبشر شندے ضلعی صدر بیدر، ایڈوکیٹ مظہر حسین، پروفیسر سنجئے مکل دلت لیڈر، لکشمی کانت ، جناب مولانا نوح ، افضل محمود، جاوید حسین صاحب ، شفیع احمد آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ، شہناز اختر صاحب، بسواراج برادر، قاضی رضوان صدیقی، عبدالقدیر صاحب صدر ویلفرپارٹی گلبرگہ، سید منیر ہاشمی، سلیم چیتاپوری و دیگر مہمانان شریک رہے اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اور دانشوران قوم و ملت نے نفرت کی سیاست کو ختم کرکے عوام الناس میں محبت کی سونچ پیدا کرنا ہوگا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کو عام کرنا ہوگا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!