شری رام سینا کےسربراہ پرمود متالک کو گرفتار کریں: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

0
Post Ad

بھٹکل :اذاں اورمائک کے استعمال کے بارے میںاشتعال انگیز بیان دینے والے شری رام سینا کے سربراہ پرمود متالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے اوراس شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے ضلعی جنرل سکریٹری آصف شیخ نے ڈی وائی ایس پی اور بھٹکل ایس پی کو ایک درخواست نامہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس درخواست میںمطالبہ کیا ہے کہ پرمود متالک کا یہ بیان جس میں اس شخص نے برسراقتدار بی جےپی حکومت کو دعویٰ کیا ہے کہ” مائک کے بارے میں اگر بی جے پی حکومت کے پاس ہمت نہیں تو وہ اپنے اقتدار چھوڑ دیں اورمجھے صرف24 گھنٹے کا وقت دیں ۔ عدالت کا حکم نہیں ماننے والوں کیلئےمیں گولی مار دینے کا فرمان جاری کروں گا۔” پرمود متالک کے اس اشتعال انگیز بیان سےمعاشرے کو نقصان پہنچنے کا خوی امکان ہے۔یہ شخص مذہبی ہم آہنگی کو نفرت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہےاور پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ لہٰذا شری رام سینا کے صدر پرمود متالک کو گرفتار کرتے ہوئے انکے خلاف قانونی کارروائی کی پرزور مانگ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!