قومی شخصیت قدسیہ نذیر کو تہنیت

0
Post Ad

ہبلی: انجمن اسلام دھارواڈ کے مرکزی ہال میں قومی شخصیت آہنی خاتون قدسیہ نذیر کو تہنیت پیش کی گئی۔قدسیہ نذیر کی پیدایش بنگارپیٹ بنگلور کرناٹک کی ہے۔اپنے بچپن میں آپ نے بہت غریبی دیکھی. والد نذیر صاحب کا انتقال محض تیس سال میں ہوگیا۔آپ نے ایک عربی مدرسہ میں بنیادی تعلیم حاصل کی پھر بیت المال کے اسکول سے اپنی میٹریکیولیشن مکمل کی۔انٹرمیڈیٹ، پاس ہوتے ہی، آپ کو اپنے والد کی کمیپنسیٹری ملازمت کے یس آر ٹی سی بنگلور کے دفتر میں مل گئی۔ملازمت کے دوران آپ نے فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ بی کام مکمل کیا۔ پھر آپ نے ایم بی اے اور ڈپلومہ ان سافٹ ویر اپلیکیشنز مکمل کر لیا۔مگر آپ کی دلچسپی و توجہ، والد کی ویٹ لفٹنگ طرف لگی رہی۔اس درمیان آپ کی شادی بھی ہوگی اور ایک بیٹے کی ماں بھی بن گئیں۔اپنی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ آپ نے ویٹ لفٹنگ کی طرف توجہ دی اور آپ نے آفٹر سی سیکشن (سیزیرین) ڈیلیوری کے بعد تین سو کے جی کا وزن اٹھا کر ورلڈ ریکارڈ بنایا اور طلائی تمغہ 2022 میں جیتا۔2023 کے ایشیا پیسیفک ماسٹرس، ویٹ لفٹنگ، ساوتھ کوریا میں آپ نے تین طلائی تمغے جیتے۔پھر آپ نے میڈیٹیرینین انٹرنیشنل اوپن، اتھینز میں سلور میڈل جیت کر ہندوستان کا سر بلند کیا۔اب اس سال جرمنی میں و ورلڈ چیمپینشپ، نومبر میں حصہ لینے جارہی ہیں۔انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر سترہ اعزازات حاصل کئے ہیں۔اور انکے حوصلے کافی بلند ہیں۔انجمن اسلام دھارواڈ میں ہونے والے اس تہنیتی جلسے میں انکے شوہر امان اللہ خان جو انکے کوچ، مینیجر اور گائیڈ ہیں، جنکی اپنی کوچنگ امریکہ کی ہے،موجود تھے۔ وہ قدسیہ نذیر کو بہت اچھی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ انجمن السلام میں جلسہ کے صدرات ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ سیکریٹری انجمن اسلام دھارواڈ نے کی۔ رفیق شرہٹی خازن انجمن اسلا م نے نظامت فرمائی، جلسہ میں تعلیمی بورڈ کے رکن جناب ریاض احمد، اور انتظامیہ کمیٹی کے رکن عرفان تاڑ پتری، بشیر احمد جاگیردار نایب صدر انجمن اسلام نے شرکت کی۔جلسہ کی ابتداء حمیرہ سوداگر کی قرآن خوانی سے ہوئی۔ عرفان تاڑ پتری نے مہمانوں اور حاضرین کا استقبال کیا۔محترمہ ڈاکٹر مہر افروز کاٹھیواڑی نے مہمان خصوصی کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر محترمہ قدسیہ نذیر صاحبہ کی تہنیت محترمہ مہر نگار شیخ صاحبہ میر معلمہ انجمن ہائی اسکول اور مظہر پروین ایچ مکتی صاحبہ نے کی۔قدسیہ نذیر کے شوہر امان اللہ خان کی تہنیت صدر جلسہ ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ اور انکے مینیجر ناگراج کی تہنیت ریاض احمد نے کی۔محترمہ قدسیہ نذیر نے نے خطاب میں اپنی یتیمی اور مشکل بھری زندگی کے حالات سناتے ہوئے لڑکیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں جھنڈے گاڑنے کی دعوت دی اور حالات حاضرہ میں قوم کو حالت زار سے نکالنے کے لئے سخت محنت، یک سوئی اور یک جہتی کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔صدر جلسہ ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ نے صدارتی خطاب میں قدسیہ نذیر کو شاہین سے تعبیر کیا اور دعا کی کہ انکے سامنے اڑنے کے لئے آسمان اور بھی کھلے ہیں، جس کو انہیں فتح کرنا ہے۔جلسہ کی نظامت کررہے محمد رفیق شرہٹی نے جلسہ کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!