نوجوان اپنی زندگی اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے نمازوں کی پابندی کریں, خدمت خلق کے کام اور مُلک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا رول ادا کریں بسوا کلیان میں منعقد sym کی ضلعی کانفرنس سے مختلف مقررین کا خطاب

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار) بسوا کلیان کے ایم ایم بیگ فنکشن ہال میں سولیڈریٹی یوتھ موؤمنٹ sym کی ضلعی کانفرنس منعقد ہوئی جس کا آغاز قاری سید سلام اللہ صاحب بیدر کےتلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ افتتاحی کلمات محترم الطاف امجد ضلعی صدر sym بیدر نے ادا کیے ۔محترم اقبال غازی ناظمِ ضلع جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر نے نوجوانوں کے مسائل اور انکا آسان حل کی طرف توجہ دلائی, اس موقع پر نوجوانوں sym کو امید اور حوصلہ دینے والا ترانہ بلال احمد نے پیش کیا۔نوجوانوں کے لیے پینل ڈسکشن ہوا ہندوستان کا سیاسی منظرنامہ اور نوجوان کے عنوان پر ہواجس میں نوجوانوں اور سیاست پر بحث کی گئی،پینل ڈسکشن میں حصّہ لینے والے ذہین اور فکر مند نوجوانوں میں آصف علی بگدل، عرفان احمد بیدر، عامر احمداوراد،زہیر احمد ہمناباد ، اور محمد ابرہیم بھالکی نے بہت اچھے انداز میں اپنے خیالات کو پیش کیا پینل ڈسکشن کے ریاپورٹر(زیرِ نگرانی) بسوا کلیان کے برادر نواز احمد نے کئے ۔ محترم حمزہ معظم علی گلبرگہ نے کاروبار کیسے کریں عنواں کے تحت ورک شاپ میں،کاروبار کو کامیابی کے ساتھ کس طرح قائم کرے اس پر خطاب کیا نماز ظہر و کھانے کے وقفہ کے بعد محمّد رفیق احمد گادگی بیدر ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند گلبرگہ نے تذکیر قرآن پیش کیا symضلعی کانفرنس میں ضلع کے تمام sym یونٹ سے ایک ایک نوجوان مُختلف صلاحیت اور قابلیت والے ہیں جن کا کردار مُلک،قوم اور سماج کی خدمات کر رہے ہیں محمد فیاض بیدر ماسٹر میڈیا، محمّد ندیم ہمنا آباد، عبد الباسط اوراد، محمّد رفیق احمد انعامدار بھالکی اورمنہاج احمد نواب بسوا کلیان کو ایوارڈ سے نوازا گیا
اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر طہ متین صاحب بنگلور نے خطاب کیا انہونے کہا کہ مسلم نوجوان مُلک کے لئے نمک بن جائیں اور اپنا کردار یوسفی ادا کریں ملک کے لیئے نفرت کا جواب محبت سے دیں، اس موقع پر مہمان خصوصی محترم محمّد محتشم باڈی بلڈر حیدرآباد نے صحت کے ساتھ اخلاق و کردار کو اپنا عملی میدان میں لائیں, نوجوانوں سے میں اپیل کرتا ہوں کہ اپنی جوانی برباد نہ کریں،صحت کی فکر اور رات کو جلد سو کر صبح جلد اٹھیں، نمازوں کی پابندی کے ساتھ ذکر و دعائیں بھی کریں آخر میں صدراتی خطاب محترم لبید شافی،ریاستی صدر سولیڈریٹی یوتھ موؤمنٹ کرناٹک نے کیے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سماج اور امت کےلیے حوصلہ اور امید بڑھانے والے کام‌کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ بلند مقاصد کے لیے کام انجام دیں اور محمد زبیر احمد گادگی بیدر نے اظہار تشکر پیش کیا محمّد ریاض پٹیل صدر sym بسوا کلیان،عرفات احمد، جابر احمد، عاصم اختر، قطب الدین، رفیع الدین کے علاوہ بسوا کلیان،ہمنا آباد، بیدر، اوراد،بھالكي، بگدل،کمتھانا، مٹھالا،ھلسور اور چانگلر سے نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک تھے۔ ضلعی کانفرنس کے نظامت کے فرائض برادر بلال احمد نے انجام دیئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!