کلیان کرناٹک اُردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر نے ”یوم ِ ہندی“ منایا

0
Post Ad

بیدر۔ (پریس نوٹ) کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر نے آج 18/ستمبر، چہارشنبہ کو ایم آرپلاز، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں سرکاری ہندی اسکول کے طلبہ وطالبات کے ساتھ ”ہندی دِوس“(ہندی یوم)منایا۔ اس موقع پر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کے صدر جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے طلبہ کو گوگل کرنے کاطریقہ بتاتے ہوئے طلبہ کے نام سنگیتا، شردھا، شویتا، سومیاوغیرہ کے ہندی زبان میں معنی بتلائے اور کہاکہ جو بچے موبائل استعمال کرتے ہیں وہ صرف کارٹون یا گیم پر توجہ نہ دیں بلکہ موبائل کے ذریعہ پڑھائی کریں۔ مختلف سائٹس پر آپ کے سوالات کے جوابات ملتے ہیں، کوئی بھی چیز آپ گوگل کے ذریعہ دریافت کرسکتے ہیں۔انھوں نے تاکید کی کہ 14/ستمبر کو دنیا بھر میں ”ہندی دِوس“ منایاجاتاہے، اس دن کوآپ تمام طلبہ وطالبات یادرکھیں۔اس موقع پر سچن پنجم، شویتا ششم، سنگیتا ششم، پریانکادوم، شردھا دوم، پورنیما چہارم اور سومیا چہارم کو اردو صحافیوں کی اس تنظیم کی جانب سے طلبہ وطالبات میں نوٹ بکس کاتحفہ پیش کیاگیا۔ جناب محمد فراست عرف عمران خان اور محترمہ پریملابائی نے طلبہ میں بسکٹ تقسیم کئے۔ محمدیوسف رحیم بیدری صدر، عمران خان سکریڑی، سراج الحسن شادمان رکن، جناب سید آصف،جناب تاج الدین تمبولی عرف بابو، جناب ابرارالدین، جناب جعفربیگ صاحب اور دیگر موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!