سوم شیکھرگادگی پاٹل کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر میں ایک بڑی بائیک ریلی پاٹل کے لیے تعاون ہی سے بی جے پی کااقتدار یقینی: ویرشٹی پاٹل

0
Post Ad

بیدر۔ 17/مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری) بیدر شمال اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ کے مضبوط امیدوار سوم شیکھر پاٹل گادگی کو اگر بھارتیہ جنتا پارٹی ٹکٹ دیتی ہے تو اس حلقے میں کمل کاکھلنا یقینی ہے۔ یہ بات ویرشٹی پاٹل نوباد نے کہی۔انہوں نے شہر میں سومو پاٹل گادگی کے مداحوں کی طرف سے منعقد کی گئی بائیک ریلی سے خطاب کیا۔ اگر بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومت کے عہدیدار اپنا ذہن بناتے ہیں اور سومو پاٹل(سوم شیکھرپاٹل) کو ٹکٹ دیتے ہیں تو بیدر شمال اسمبلی حلقہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی جیت جائے گی اور تمام طبقات کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ کسانوں اور عام لوگوں کے مسائل کی نبض کو سمجھنے والے سوم شیکھرپاٹل گادگی تمام طبقات کی بھلائی چاہتے ہیں۔ تقریباً تین دہائیوں سے بی جے پی اور آر ایس ایس کے تعاون سے امن قائم کرنے کا سہرا سوموپاٹل کے سر جاتاہے۔ اس لیے پاٹل کی حمایت کرتے ہوئے آج بی جے پی کے ضلع صدر کے ذریعہ مرکزی اور ریاستی قائدین کو ایک درخواست پیش کی گئی۔ سوم شیکھر پاٹل گادگی فینز یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر کپل ہوگارنے کہا کہ بیدر شمالی اسمبلی حلقہ میں بہت سے مسائل ہیں۔ پینے کاپانی کامسئلہ، سڑکیں، نالیاں، یو جی ڈی، تعلیم اور کسانوں کے مسائل کوحل کرنے کی طاقت پاٹل کے پاس ہے۔ اس بار لوگ نئے چہرے کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ حلقے کے ووٹر تبدیلی چاہتے ہیں۔ جیتنے والے امیدوار سوم شیکھرپاٹل کوبی جے پی ٹکٹ دینے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ آج ایک بائک ریلی پاپ ناش مندر پر ختم ہوئی اور پھر کچھ لیڈروں نے نوآبادمیں بی جے پی دفتر جا کرمیمورنڈم دیا۔جاگتک لنگایت مہاسبھا کے ضلع صدر بسواراج دھنور نے بائک ریلی کو جھنڈا دکھا کرریلی کاآغازکیا۔ بائیک ریلی میں ایک ہزار سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔ بائک ریلی بسویشور مندر سے شروع ہوئی اور بوم گونڈیشور سرکل، بسویشور سرکل، گاوان چوک، امبیڈکر سرکل، شیواجی سرکل، مڑی والا سرکل، بس اسٹینڈ، نوآباد بسویشور سرکل سے ہوتی ہوئی دوبارہ پاپاناش مندر پہنچی۔ ہزاروں نوجوانوں نے نعرے لگائے اور راستے میں بھگوا پرچم لہراتے ہوئے بائیک ریلی جاری رہی۔ اس بائیک ریلی کی اہم شخصیات میں دتاتری واسوی راچے پلی، بسواراج سوامی ہیڈگاپور، راجکمار گنلی، شنکرا پاٹل گاوڈگاؤں، انیل کمار کننا، اکشے پاٹل، سدرام شیتکار، وشواناتھ مڈکی، گروناتھ بھٹے، آکاش گمما، جگدیش ہوگار،اجے پاٹل، مہیش تورنا، اومکارا کنچگے، پریم کمار جما، سنیلا موٹٹی اور ہزاروں لوگوں نے بائیک ریلی میں شرکت کی۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!