یتنال کا بیان ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہے: ویلفیئر پارٹی

0
Post Ad

بنگلورو:۔رکن اسمبلی بسوانا گوڈا پاٹل یتنال کے مدرسوں کے تعلق سے متنازعہ بیان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے کیاہے۔ بی جے پی کیرکن اسمبلی بسواناگوڈا پاٹل یتنا ل جس نے یہ متنازعہ بیان دیا ہے کہ اگر اگلی بار ہماری حکومت آئی تو وہ مدارس کو مکمل طور پر بند کر دے گی، یتنال نے بیلگام میں ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاتھاکہ ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے۔اگر ہندوستان میں شیواجی جیسے مہاراج نہیں ہوتے تو میں بھی بشیر احمد پٹیل ہوتا،اس طرح کا بیان ملک کی سالمیت و یکجہتی کیلئے نقصاندہ ہے جس کی ویلفیر پارٹی آف انڈیا سخت مذمت کرتی ہے۔ ذات پات کی بنیاد پر سیاست کرنے والے ایسے بے ضمیر سیاستدان معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے گھٹیا سیاست دانوں کے خلاف فوری کارروئی کی جائے جو معاشرے کے امن اور ہم آہنگی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔اڈوکیٹ طاہر حُسین نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی لیڈر سی ٹی روی، اشوتھ نارائن اور دیگر کئی بی جے پی لیڈران جان بوجھ کر سماج میں ہم آہنگی کو بگاڑنے کا کام کررہے ہیں، جن کے خلاف محکمہ پولیس کو رضاکارانہ طور پر کارروائی کرنی چاہئیساتھ ہی الیکشن کمیشن کو بھی اس طرح کے معاملات کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!