اُردوزبان اور اُردو افسانچوں کوطلبہ وطالبات میں عام کرنے کے لئے نمائش کا اہتمام کیاجارہاہے:نعیم الدین چابکسوار محمد یوسف رحیم بیدری کے40 افسانچوں کی کالجس، اسکول اور عربی مدارس میں ہوگی نمائش

0
Post Ad

بیدر۔ یکم جون (پریس نوٹ) آج ایم آرپلازا، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں معروف صحافی، شاعراور افسانچہ نگار جناب محمدیوسف رحیم بیدری کے افسانچوں کی نمائش کا افتتاح معروف اردو ماہر تعلیم،اور صحافی جناب محمد نعیم الدین چابکسوار (بسواکلیان)کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ انھوں نے افسانچوں کے پلے کارڈ نما بیانر کو ہاتھ میں اٹھاکر اس ماہانہ مہم کاافتتاح کیا۔ اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب محمد نعیم الدین چابکسوار کہاکہ محمدیوسف رحیم بیدری ایک ہر دلعزیز افسانچہ نگار ہیں۔ ان کے افسانچے انتہائی شوق سے پڑھے جاتے ہیں۔اردو زبان اور اردو افسانچوں کوطلبہ وطالبات میں عام کرنے کے لئے ایک نمائش کا اہتمام ماہ جون کے دوران مختلف کالجس، عربی مدارس اور اسکولوں میں کی جائے گی۔ جملہ 40افسانچوں کی نمائش ہوگی۔ میں یوسف رحیم بیدری کو مبارک باد دیتاہوں کہ وہ نئے نئے آئیڈیاز کے تحت کام کرتے ہوئے اردو زبان وادب کی ترویج کافریضہ پوری دلجمعی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ افسانچہ نگار جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے اس افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نہیں جانتاکہ اس سے قبل افسانچوں کی نمائش کہیں ہوئی ہوگی۔ پہلی دفعہ افسانچوں کی نمائش عمل میں آرہی ہے۔ مختلف کالجس، اسکول اور عربی مدرسوں کے علاوہ لائبریری اور عام مقامات پر ان افسانچوں کی نمائش ہوگی۔ میں افسانچوں اور اردو ادب کے شائق حضرات سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اس نمائش کوکامیاب بناتے ہوئے اردو ادب کی ترقی میں اپناہاتھ بٹائیں۔ جناب محمد عمران خان کے شکریہ پر یہ تقریب اختتام کوپہنچی۔ جناب محمد امجد حسین رپٹن انسٹی ٹیوٹ، جناب سراج الحسن شادماں لائبریرین اسلامی لائبریری رٹکل پورہ بید ر، جناب سید آصف (ڈی ایس ایس مینارٹی قائد) محترمہ پریملا بائی سماجی کارکن، جناب عرفان پٹھان، ادردیگر موجودتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!