بسوا کلیان میں آئیڈیل گلوبل اسکول اور محکمہ فاریسٹ، محکمہ تعلیمات اور بلدیہ کے تعاون سے پودا لگاؤ، زمین کو بحال کرو بیداری ریلی

0
Post Ad

بسوا کلیان:( نامہ نگار )بسوا کلیان کو گندگی سے پاک ، پلاسٹک فری بسوا کلیان اور گھر کا ہر فرد پودا لگاؤ بیداری کے تحت،آئیڈیل گروپ آف انسٹیوٹ کے زیرِ اہتمام ، محکمہ فاریسٹ،محکمہ تعلیمات، پولیس ڈیپارٹمنٹ اور بلدیہ بسوا کلیان کے تعاون سے ماحولیات کے تحفظ کے لیۓ بیداری ریالی منعقد کی گئی یہ قلعہ بارگاہ حسین کے سامنے ریلی كا افتتاحی تقریب ہوئی جس میں پودے کو پانی ڈالکر افتتاح کیا گیا اس موقع پرمجاہد پاشاہ قریشی صدر آئیڈیل گروپ آف انسٹیوٹ نے مہمانوں کااستقبال کیا اور زمین Earth کو پودے لگا کر بچائیں، پر عوام الناس سے خطاب کیا اور اسکول انتظامیہ مقتدر عمر، مولانا عبد السلام صاحب قاسمی،شری گھنالنگ ردرامنی سومی، شری بسوا پربھو سومی، شری رجیشواری سومی،محترمہ اوشاریہ افسر محکمہ فاریسٹ اور شری سدا ویرایا افسر محکمہ تعلیمات نے اس موقع پر ماحولیات کی بدلتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور زمین کو ہمیشہ سرسبز و شاداب رکھنے کے لئے ہر فرد گھر گھر پودے لگائیں خطاب کیا۔اس موقع پرعلی صاحب سرکل پولیس انسپکٹر بسوا کلیان،محترمہ سوارنہ صاحبہ ٹرافیک پی ایس آئی بسواکلیان، سجن شیٹی و منوج کمار افسر بلدیہ بسوا کلیان اس کے علاوہ،بسوا کلیان شہر کے معزز سیاسی و سماجی حضرات میر وارث علی، مولوی غلام رسول صاحب،مرزاں انور بیگ،تحسین علی جمعدار، حضور پاشاہ، میر احمد علی منشی و دیگر کئی لوگ ریالی میں شریک تھے۔ریالی قلعہ سے ہوتے ہوۓ جامع مسجد، سے مین شہرہ سے ہوتے ہوئے، گاندھی چوک، امبیڈکر چوک، پہونچ کر اختتام ہوا ۔یومِ عالمی ماحولیات کے موقع پربیداری ریلی میں آئیڈیل گروپ آف انسٹیوٹ کے طلبہ و طالبات پودے لگایئے اور زمین کی حیات کو بحال کیجیے اور پانی کی حفاظت کریں، انسانوں کی حفاظت کریں، پاکی اور صفائی کا خاص خیال رکھیۓ، پلاسٹک بیگ اور کھانے پینے پلاسٹک کی چیزوں سے خود کو بچائیں دوسروں کو بھی بچائیں مقصد کے تحت ہوا ۔طلبہ و طالبات نے پلے کارڈس تھامے ہوئے ماحولیات کے بیداری کے لیے سلوگن کی آواز لگارہے تھے ۔واضح رہے کہ بلا تفریق مذہب ، بھائی چارے کے ماحول کو فروغ دینے، تعلیم کو عام کرنے، کی غرض سے بسوا کلیان میں اس طرح کے پروگرام آئیڈیل گلوبل اسکول کے ذمےدار مجاہد پاشاہ قریشی ہمیشہ عوام الناس کو ساتھ لے کر بیداری لاتے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!