سیرتِ رسول ﷺ کی عظمت

0
Post Ad

انسان کائنات میں اشرف المخلوقات ہے جسے عقل، انتخاب کی آزادی اور اخلاقی شعور عطا کیا گیا ہے۔ کامیابی اسی میں ہے کہ انسان اپنی زندگی کو خالق کائینات کے بتائے گئے طریقہ پر گزارے اور بحیثیت اس کےخلیفہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

انسانی زندگی کا آغاز علم اور ہدایت کی روشنی میں ہوا۔ جب بھی انسان بھول گیا یا خطا کا شکار ہوا، تو ہر دور اور مقام پر پیغمبر بھیجے گئے تاکہ انسان کو صحیح راہ کی یاد دہانی کرائی جائے، خبردار کیا جائے اور اس کی طرف بلایا جائے۔ اس انبیائی کڑی کے آخری رسول حضرت محمد ﷺ جو 1450 سال پہلے تشریف لائے اور ایک ہمہ گیر اور بے مثال انقلاب برپا کیا جو آج تک پھیلتا اور دلوں کو متاثر کرتا جا رہا ہے۔ آپ ﷺکی نبوت کی پیشین گوئی پہلے انبیاء اور کتب میں کی گئی تھی۔ بحیثیت آخری نبی، آپ کی تعلیمات اور آپ پر نازل کی گئی کتاب (قرآن مجید) آج بھی مستند اور غیر متبدل ہیں۔ آپ کا پیغام پوری انسانیت کے لیے اور ہر زمانے اور جگہ کے لیے ہے۔

آج ہم دیکھتے ہیں کہ مادی ترقی کے باوجود اخلاقی پستی عام ہے۔ ہر طرف نفرت، تقسیم، تشدد، خودغرضی، ناانصافی اور تنازعات ہیں۔ آج ہمیں پیغمبرانہ ہدایت کو دوبارہ رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

ربیع الاول کے مہینہ ، جس میں نبی کریم ﷺ کی ولادت ہوئی تھی اس کی مناسبت سے ، جماعت اسلامی ہند، کرناٹک، 13 سے 22 ستمبر 2024 تک دس روزہ مہم چلا رہی ہے، جس کے مقاصد درج ذیل ہیں:

1) نبی کریم ﷺ کو تمام انسانیت کے رہنما کے طور پر متعارف کرانا۔
2) آپ کی انسانیت نواز اور عظیم تعلیمات کو وسیع پیمانے پر پھیلانا اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا۔

3) معاشرتی مسائل کا حل پیغمبرانہ تعلیمات کی روشنی میں پیش کرنا۔
4) مسلمانوں کو اس بات کی یاد دہانی کرانا تا کہ وہ انسانیت کے سامنے حق کے گواہ بنیں۔

اس مہم کے تحت مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ لاکھوں افراد تک پہنچا جا سکے، جس میں انفرادی ملاقاتیں، اجتماعات، تقاریر، مضمون نویسی کے مقابلے، سیمینارز، عوامی خطبات، اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں تک پیغام پہنچایا جائے گا۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت اور تعلیمات پر مشتمل کتابچے اور کتب وسیع پیمانے پر تقسیم کی جائیں گی۔

امید ہے کہ اس مہم کے ذریعے معاشرے میں محبت، یگانگت اور اعتماد کا ماحول پیدا ہوگا اور معاشرے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور پیغمبرانہ اخلاق کی ترویج میں مدد ملے گی۔

*کنڑ زبان میں وسیع پیمانے پر تقسیم کے لیے کتابیں:*

1) حضرت محمد ﷺ کی زندگی اور تعلیمات
2) رسول اللہ ﷺ دنیا کے رہنما
3) عظیم شخصیات کی رائے نبی کریم ﷺ کے بارے میں

ہم اپنے معزز صحافی حضرات سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مہم اور اس کے مضمرات کو اپنے میڈیا کے ذریعہ اجاگر کریں اور اس کی سرگرمیوں کو وسیع پیمانے پر کوریج دیں۔

نیک خواہشات کے ساتھ
میڈیا ڈپارٹمنٹ
جماعت اسلامی ہند، کرناٹک
موبائل: 9448696530

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!