سماج میں اساتذہ کا بہت بلند مقام ہے ،ذکری اُردو اسکول میں یومِ اساتذہ پروگرام

0
Post Ad

بسوا کلیان:( نامہ نگار ) بسوا کلیان شہر کے ذکری اردو ہائیر پرائمری و گرلز ہائی اسکول میں یوم اساتذہ کے موقع پر پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایم اے کریم صاحب صدر ذکری ایجوکیشن سوسائٹی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سماج میں اساتذہ کا مقام بہت بلند ہے ، محمد نعیم الدین ایڈمنسٹریٹر ذکری ایجوکیشن سوسائٹی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ سماج میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں ، اساتذہ کے ہاتھوں میں قوم و ملک کا مستقبل پرورش پاتا ہے ۔ اس موقع پر تمام اساتذہ اور دیگر عملہ کو تہنیت پیش کی گئی ۔ محترمہ وسیمہ بیگم نے نظامت کے فرائض انجام دیے ۔ حافظ سید کلیم اللہ اور محترمہ ناظمہ نسرین صاحبہ صدر معلمہ،نے بھی اساتذہ کرام کی محنت اور مشقت کو سراہتے ہوۓ خطاب کیا, محترمہ وسیم سلطانہ و دیگر ہائی اسکول اور پرائمری اسکول اساتذہ کی اعزازات سے نوازا گیا اس موقع پر پرائمری اور ہائی اسکول کے طلباء و طالبات موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!