محسن ملت ڈاکٹر ممتاز احمد خان صاحب کا انتقال پرملال چٹگوپہ، ھمناآباد، ہلی کھیڑ، منااکھیلی، بیدر میں شدید غم کی لہر

0
Post Ad

بیدر۔ 28مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) بابائے تعلیم و محسن ملت ڈاکٹر ممتاز احمد خان صاحب بانی وچیرمین الامین تحریک بنگلور کا جمعرات کی شب رات سوا گیارہ بجے بنگلور کے ایک خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔بعدازاں آپ کے جسد خاکی کو آپ کی اہلیہ محترمہ اور اکلوتے فرزند جناب محمد عمر اسماعیل خان صاحب جوائنٹ سکریٹری الامین ایجوکیشنل سوسائٹی بنگلور اور انکی اہلیہ محترمہ، دختران، داماد،عزیز واقارب نے آپ کی وصیت کے مطابق الامین ریسیڈینشل اسکول ہوسکوٹے کے لئے الحاج ڈاکٹر سبحان شریف صاحب سکریٹری الامین ایجوکیشنل سوسائٹی بنگلور ودیگر معززین کی نگرانی میں منتقل کیاگیا۔ جہاں بعد نماز جمعہ نماز جنازہ کے بعد آپ کی وصیت اور متعین کردہ جگہ پر تدفین عمل میں آئی۔ ڈاکٹر صاحب کے انتقال پر ملال کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پورے بیدر ضلع، کرناٹک،انڈیا اور بیرون انڈیا تک پھیل گئی۔ہر طرف سے شدید رنج و غم کا اظہار کیا جانے لگا اور ہر شخص کی زبان پر ڈاکٹر صاحب کی خدمات اور انکی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پرسید محبوب علی صاحب چٹگوپہ، جوائنٹ سکریٹری الامین ایجوکیشنل سوسائٹی بنگلور صدر نشین الامین ضلع کمیٹی بیدر اور انکے فرزند سید نورالاسلام نے اس المناک واقع کی اطلاع کویڈ 19 کی وجہ سے بذریعہ فون ڈاکٹر صاحب کے چاہنے والوں کو رات دیر گئے تک دیتے رہے۔ جناب سید محبوب علی صاحب نے اپنے شدید رنج و غم اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک عظیم رہبر، محسن، سرپرست سے محروم ہوگیا۔ 45 سال سے ڈاکٹر صاحب کے شانہ بہ شانہ انکے تفویض کردہ کاموں کو بحسن خوبی انجام دیتا رہا۔ ڈاکٹر صاحب کو اپنا آئیڈیل مانتا ہوں۔ مرحوم سے میرے گھریلو اور شخصی روابط بھی تھے۔ڈاکٹر صاحب کا میرے سے جدا ہونا شاید میں زندگی میں کبھی بھول نہ پاؤ ں گا۔ اللہ تعالی سے دعا ھیکہ ڈاکٹر صاحب کو غریق رحمت کرے۔ اس موقع پر جناب احمد سیٹھ صاحب سکریٹری الامین ضلع کمیٹی بیدر اور مقامی کمیٹی نے ڈاکٹر صاحب کے اس طرح رخصت ہونے پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا اور انکی مغفرت کی دعا کی۔ جناب عبدالسلام مبشر سندھے نے اپنے تعزیتی پیام میں اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور انکی مغفرت کی دعا کی۔ اسی طرح جناب محمد روشن خان صاحب سکریٹری، شکیل احمد صاحب خازن، جناب محمد مصطفی صاحب صدر الامین ایجوکیشنل سوسائٹی ہمناآباد نے بھی ڈاکٹر صاحب کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔ جناب سید نورالاسلام سکریٹری، محمد ریاض الدین صاحب صدر، حکیم محمد شریف نے بھی ڈاکٹر صاحب کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی، سید محسن علی سکریٹری، سید فہیم الدین صدر منااکھیلی کے علاوہ محمد حنیف صاحب، ظہیر احمد کلیان، ہلی کھیڑ نے بھی ڈاکٹر صاحب کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا اور انکی مغفرت کی دعا کی ہے۔ بیدر ضلع کے تمام الامین ادارہ جات کے اساتذہ کرام ملازمین بالخصوص سید شاہ باقر بحری گوگی شریف، نذیر احمد کملاپوری، محمد قبولہ، شاہ سجاد قادری، مقبول الدین، مقبول احمد پرنسپل، حبیب پرنسپل، سینکڑوں اساتذہ کرام نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب کی مغفرت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ھے۔ اس موقع پر الامین انتظامیہ کے ذمہ داران چٹگوپہ، ہلی کھیڑ بزرگ، منااکھیلی، ھمناآباد، بیدر کی بیشتر مساجد میں جمعہ کی مناسبت سے اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کیا گیاھے۔یاد رہے کہ چند دنوں قبل جناب میٹے سا(محمد صلاح الدین)کنڑا معلم الامین اردو ہائیر پرائمری اسکول چٹگوپہ اور جناب محمد شاداللہ صدر معلم الامین پرائمری اسکول سردار پورہ بیدر کا انتقال ھوا ھے۔ الامین ادارہ جات کے عہدیداران و اراکین، اساتذہ کرام نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ اس بات کی اطلاع انجینئر مبشرسندھے نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!