مرکزی وزیر داخلہ کے خلاف ویلفیرپارٹی نے کی الیکشن کمیشن میں شکایت

0
Post Ad

مورخہ:4جولائی2024بنگلور: آج ویلفیر پارٹی کرناٹک کے ایک وفد نے ریاستی چیف الیکشن کمشنر منوج کمار مینا سے ملاقات کر کے،مرکزی وزیرِ داخلہ امیت شاہ کے خلاف ایک شکایت درج کروائی۔امیت شاہ نے مورخہ 24اپریل کو کیرالہ کے آلاپوزہ میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ویلفر پارٹی کے تعلق سے غلط الزام لگایا کہ”ویلفیر پارٹی جو کہ کانگریس کی حمایت کر رہی ہے،اس کا مقصد اس ملک کو اسلامک اسٹیٹ بنانا ہے”۔پارٹی کے وفد نے الیکشن کمیشن کو بتا یا کہ یہ ایک بے بنیاد اور غلط الزام ہے،اس سے عوام میں پارٹی کے تعلق سے غلط فیہمی پیدا ہوگی۔جب کہ ویلفیر پارٹی اس ملک کے الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ شدہ ایک سیاسی پارٹی ہے جس میں تمام مذہب اور طبقات کے لوگ شامل ہیں،اقدار پر مبنی سیاست کو اپنا مقصد بنا کر پچھلے 13سالوں سے اس ملک میں یہاں کے دستور کے تحت پُر امن طریقے سے عوام کی خدمت میں لگی ہے۔
حالیہ دنوں میں ملک کے وزیرِ عظم،وزیرِ داخلہ اور اور بی جے پی کے دیگر لیڈر اپنی بے بسی کو چھوپانے کے لئے اسی طرح کی غلط فہمیاں لوگوں میں پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔وزیرِ عظم پچھلے دس سالوں کے دوران کئے گئے عوامی فلاح و بہبودی کے کام گنوانے میں میں بُری طرح ناکام ہیں،عوامی مدعوں پر بات کر نے کے لئے ان کے پاس کوئی مواد نہیں ہے جس کے نتیجے میں اپنے عہدے کا پاس و لحاظ کئے بغیر انتخابی ریالیوں میں مسلمانوں کے خلاف زیر اُگلنے کا کام کر رہے ہیں،یہ اس بات کی جانب بھی اشارہ ہے کہ اس انتخاب میں وہ عوام کا بھروصہ حاصل کرنے میں بُری طرح ناکام ہیں ور اپنی ہار کو دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔سماج میں مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔حیرت کی بات ہے کہ الیکش کوڈ آف کنڈکٹ کے خلاف کھُلے عام خلاف ورزیاں کرنے کے باوجود ان کیخلاف ابھی تک کمیشن کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔
ویلفیر پارٹی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا سخت نوٹس لیں اور اس کے خلاف فوری کاروائی کریں۔پارٹی کے اس وفد میں ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حُسین،ریاستی نائب صدر ائنجنیر حبیب اللہ خان،جنرل سکریٹری ریاض احمد، پارٹی لیڈر پربھاکر اور ریاستی کو آرڈنیٹر رضوان تاج شامل رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!